پنجاب حکومت کے گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری لاہور: پنجاب کابینہ نے صوبائی حکومت کے طیارے ’گلف اسٹریم جی-500‘ کا آپریشنل کنٹرول اور دیکھ بھال کی ذمہ داری پاک فضائیہ کو سونپنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب حکومت کے وی آئی پی فلائٹ ونگ کی محدود تکنیکی صلاحیت کے باعث کیا گیا۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ گلف اسٹریم طیارے کے جدید اور پیچیدہ نظام کو چلانے…
Read Moreقومی
تھل کار ریلی میں سردار قیصر عباس مگسی کے بہترین انتظامات، مہمان نوازی کو سراہا گیا
تھل کار ریلی: بہترین انتظامات نے شرکاء کے دل جیت لیے، سردار قیصر عباس مگسی کی مہمان نوازی کے چرچے مسلم لیگی کارکن نوید علی بھٹی آف سیالکوٹ سمیت دیگر معزز مہمانوں کی خصوصی شرکت لیہ چوک اعظم (زاہد شریف): تھل کار ریلی کے موقع پر سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری، بانی و چیئرمین تھل کار ریلی سردار قیصر عباس مگسی کی جانب سے شرکاء اور مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے، جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا۔ سردار قیصر عباس مگسی نے کار ریلی کے کامیاب…
Read Moreایم ڈی ستھرا پنجاب اٹک کا دورہ، شہری و دیہی صفائی کا جائزہ
ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی اٹک میاں مراد حسین کا تحصیل اٹک کے شہری و دیہی علاقوں کا اچانک دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ اٹک (رپورٹ: اعجاز الحسن، بیورو چیف اٹک): وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے تحت ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی اٹک میاں مراد حسین نیکوکارہ نے تحصیل اٹک کے شہری و دیہی علاقوں کی مختلف گلیوں، محلوں اور یونین کونسل مرزا کا اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بیٹ وائز مشینری…
Read Moreکور کمانڈر بلوچستان کے بیان کا خیرمقدم، سرحدی تجارت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے: حاجی جلات خان اچکزئی
چمن (سید سردار محمد خوندئی) پاکستان بونڈڈ کیرئیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور چمن چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی جلات خان اچکزئی نے کمانڈر 12 کور بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کے بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، بندوق کلچر کے خاتمے اور سرحدی تجارت کی بحالی سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حاجی جلات خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے زمینی حقائق اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے تناظر میں کور کمانڈر کی جانب سے سرحدی تجارت کی اہمیت…
Read Moreجامعہ بلوچستان کا 22 واں کانووکیشن، 58 طلباء کو گولڈ میڈلز سے نواز دیا گیا
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ بلوچستان کی 22 ویں کانووکیشن میں ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تقسیم کیے کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان صوبے کے ممتاز تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، جس کے فارغ التحصیل طلباء نے قومی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنر بلوچستان نے جامعہ بلوچستان کی 22 ویں کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے ایلومنائی میں متحرک رہنما، دانشور اور محققین…
Read Moreدیوالی پر محبت کا پیغام: ڈی ای او چمن کی اسپیکر بلوچستان سے ملاقات، مٹھائی اور روایتی بلوچی شال پیش
اشوک کمار راجپوت کا یہ خیرسگالی اقدام مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال بن گیا۔ کوئٹہ (رپورٹ: سید سردار محمد کھوندائی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) چمن اشوک کمار راجپوت نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں دیوالی کے موقع پر مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر اشوک کمار راجپوت نے اسپیکر بلوچستان کو روایتی بلوچی شال بھی پہنائی۔ یہ اقدام محبت، احترام اور خیرسگالی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ملاقات…
Read More26ویں نیشنل ووشو چیمپئن شپ: پاکستان آرمی چیمپئن، واپڈا دوسرے نمبر پر
26ویں نیشنل ووشو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی نے اپنے نام کر لیا۔ پاکستان واپڈا کی دوسری پوزیشن، ملک بھر سے 11 صوبائی و محکمانہ ٹیموں کی شرکت کی ۔ شائقین کی بڑی تعداد نے چائنیز مارشل آرٹس کے دلچسپ مقابلوں سے لطف اٹھایا۔ فیصل آباد (میاں افتخار احمد): کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں پانچ روز تک جاری رہنے والی 26ویں نیشنل ووشو چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے…
Read Moreاقراء علمی مرکز چمن میں یومِ اقبال کی تقریب، سید سردار خوندئی کا خطاب
اقراء علمی مرکز چمن میں یومِ اقبال کی تقریب، سید سردار محمد خوندئی کا نوجوانوں کو خودی اور بلند عزائم کا پیغام چمن (خصوصی رپورٹ): ملک کے معروف تعلیمی ادارے اقراء علمی مرکز چمن میں یومِ علامہ اقبال کے موقع پر ’’علامہ اقبال اور دورِ حاضر کے نوجوانوں کا روشن مستقبل‘‘ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر صحافی، کالم نگار اور اقراء علمی مرکز چمن کے بانی سید سردار محمد خوندئی تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کے…
Read Moreچمن میں نوجوان کے قتل کی خبر بے بنیاد نکلی، واقعہ پشین کے علاقے توبہ کاکڑی کا ہے، پولیس کی وضاحت
چمن( سید سردار محمد خوندئی ) چمن: سوشل میڈیا پر چمن میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان کے شہید ہونے کی خبر گردش کر رہی تھی، جس پر پولیس ضلع چمن نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع چمن میں نہیں بلکہ ضلع پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں پیش آیا ہے، جس کا ضلع چمن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر حقائق کے منافی ہے، جس سے عوام میں…
Read Moreکوئٹہ میں انٹر اسکول مقابلوں کی اختتامی تقریب، لعل جان جعفر کی شرکت
کوئٹہ: سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر کی انٹر اسکول مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت، کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) پاکستان چلڈرنز اکیڈمی ٹرسٹ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام انٹر اسکول بیڈمنٹن چیمپئن شپ، اسپیلنگ بی مقابلوں اور سائنس اولمپیاڈ کے فائنلز اور تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی، سائنسی اور کھیلوں کی…
Read More