پنجاب حکومت کا گلف اسٹریم جی-500 طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری

پاکستان کے ہوائی اڈے پر کھڑا گلف اسٹریم جی-500 طیارہ، پنجاب حکومت کے طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی خبر کی نمائندگی کرتا ہوا

پنجاب حکومت کے گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری

 

لاہور: پنجاب کابینہ نے صوبائی حکومت کے طیارے ’گلف اسٹریم جی-500‘ کا آپریشنل کنٹرول اور دیکھ بھال کی ذمہ داری پاک فضائیہ کو سونپنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب حکومت کے وی آئی پی فلائٹ ونگ کی محدود تکنیکی صلاحیت کے باعث کیا گیا۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ گلف اسٹریم طیارے کے جدید اور پیچیدہ نظام کو چلانے اور اس کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی تکنیکی مہارت، تربیت یافتہ عملے اور جدید سہولتوں کی ضرورت ہے، جبکہ پاک فضائیہ کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبائی حکومت کے طیارے کی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) سے ڈی رجسٹریشن اور پاک فضائیہ کی جانب سے اسے نیا ٹیل نمبر الاٹ کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Related posts

Leave a Comment