ڈی ایس پی سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین عامر عباس شیرازی کی قیادت میں سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین کی بڑی کامیابی،
راجہ محمد ایوب منڈی بہاؤالدین
موبائل چھیننے والا خطرناک شیدہ گینگ گرفتار،سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، خطرناک موبائل سنیچر گینگ کے دونوں ارکان گرفتار، مختلف اضلاع سے چھینے گئے درجنوں قیمتی موبائل فون برآمد،سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین نے ایک بڑی اور اہم کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے والے شیدہ گینگ کے دونوں ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے، جن کی نشاندہی پر ضلع سرگودھا، ضلع بھکر، ضلع لیہ اور ضلع منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے درجنوں قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے گئے،برآمد ہونے والے موبائل فونز کی مجموعی مالیت لاکھوں ہے،سی سی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کی صورت میں مختلف اضلاع میں شہریوں کو موبائل فون سے محروم کرتے تھے۔ گینگ کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے،سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین کی مؤثر کارروائیوں سے شہریوں کا قیمتی مال لوٹنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
