صادق کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کے دوران گورنمنٹ خیرو جان باغچہ اسکول نے علم اسکول کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی چمن (سید سردار محمد خوندئی) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چمن کے زیر اہتمام صادق کرکٹ گراؤنڈ میں جاری انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اختتام پذیر ہوگیا، جس میں گورنمنٹ خیرو جان باغچہ اسکول نے علم اسکول کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا،…
Read MoreSyed Sardar Muhammad Khondai
چمن میں مولانا محمد حنیفؒ کی ساتویں برسی پر کانفرنس، ہزاروں افراد شریک
چمن (سید سردار محمد کھونڈئی) جامعہ دارالعلوم اسلامیہ چمن میں شہیدِ اسلام مولانا محمد حنیفؒ کی ساتویں برسی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اہتمام جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیرِ اہتمام کیا گیا، جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات جمعیت انصار الاسلام فورس نے سنبھالے۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا خطاب کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، مولانا مفتی محمد قاسم، صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا آغا محمود شاہ، صوبائی سرپرست مولانا حافظ…
Read Moreچمن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، عبدالحکیم اچکزئی
چمن سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام پولیس سے تعاون کریں: سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی چمن (سید سردار محمد خوندئی): سی آئی اے چمن کے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں جرائم پیشہ عناصر، قاتلوں، ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ چمن کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے چمن اس ناسور کے…
Read Moreچمن چیمبر آف کامرس کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
چمن (سید سردار محمد خوندئی): چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ کی پروقار حلف برداری کی تقریب ٹریڈ سینٹر چمن میں منعقد ہوئی، جس میں حاجی محمد حنیفہ خان اچکزئی نے آئندہ دو سال کے لیے صدر، محمد مدثر نے سینئر نائب صدر جبکہ مقصود خان کاکڑ نے نائب صدر کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اس سے قبل قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکاء اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔ تقریب میں قبائلی…
Read Moreچمن میں جے ٹی آئی رہنما احسان اللہ شہید، ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا
چمن: جے ٹی آئی کے صوبائی رہنما احسان اللہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید، ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا چمن (سید سردار محمد خوندائی) — چمن کے نواحی علاقے محمود آباد میں مدرسہ شیخ الحدیث مولانا شرف الدین کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں جمعیت طلباء اسلام (جے ٹی آئی) کے صوبائی رہنما احسان اللہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اور ضلعی رہنما سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ چمن سول ہسپتال پہنچ گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے…
Read Moreجمعیت علمائے اسلام کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) — جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ جماعت کے منتخب نمائندوں کو فورتھ شیڈول کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے واقعات تشویش ناک ہیں۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا مولانا محمود شاہ، مولانا غلام…
Read Moreمحمود خان اچکزئی: ملک بدترین بحران کا شکار، حل آزاد پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی
ملک تاریخ کے بدترین بحران کا شکار، حل آزاد پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی میں ہے: محمود خان اچکزئی رپورٹ: سید سردار محمد خوندائی کوئٹہ ژوب شہر کے یادباز محمد شہید پارک میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (PkMAP) کے زیر اہتمام 7 اکتوبر اور 11 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں ایک بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی، نواب ایاز خان جوگیزئی اور پارٹی کے…
Read Moreچمن میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 4 مبینہ ملزمان گرفتار
چمن (سید سردار محمد خوندئی): ضلع چمن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران مبینہ ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا۔ چمن سی آئی اے پولیس کی جرائم کے خلاف کارروائی ضلع پولیس سربراہ اعتزاز عارف کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے پولیس چمن نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ یہ کارروائیاں سی آئی اے پولیس انچارج عبدالحکیم اچکزئی کی سربراہی میں کی گئیں۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں ہندو…
Read Moreبلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ منتقل ہونے والے اساتذہ کو اصل تعیناتیوں پر واپس بھیجنے کا حکم
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ یونین کونسل اور ضلعی بنیاد پر بھرتی ہونے والے ان اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کے تبادلوں کا جائزہ لیا جائے جو اپنی اصل تعیناتی سے کوئٹہ منتقل ہو چکے ہیں۔ دو رکنی بینچ نے ڈائریکٹر اسکولز محکمہ تعلیم کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔ بینچ میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد…
Read Moreچمن میں یومِ اساتذہ کی پروقار تقریب، محنتی اساتذہ میں ایوارڈز تقسیم
چمن (سید سردار محمد خوندئی): گورنمنٹ ماڈل ہائیر اسکول چمن میں یومِ اساتذہ چمن کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع چمن نے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اساتذہ کی خدمات کو سراہا اور تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ یومِ اساتذہ چمن تقریب میں اساتذہ کے کردار پر زور قومی مشر رسالدار حاجی عبدالمالک خان اچکزئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر…
Read More