آئی جی بلوچستان محمد طاہر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی پولیس اجلاس

Senior Balochistan police officers participating in a high-level meeting chaired by IG Muhammad Tahir.

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، متعدد افسران کی آن لائن شرکت

 

کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی)

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام رینجز کے ڈی آئی جیز، آر پی اوز اور مختلف اضلاع کے پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے بھر کی امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران جرائم کی روک تھام، پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو بہتر تحفظ فراہم کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانت داری، فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ ادا کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Related posts

Leave a Comment