چمن بارڈر کھولنے، آئی ٹی ٹی ایم ایس کو ڈرائی پورٹ قرار دینے اور انڈسٹریل زون کی بحالی کا مطالبہ، اسپیکر کی مسائل حل کرانے کی یقین دہانی چمن (سید سردار خوندئی + پ ر): چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں چمن بارڈر کی بندش، مقامی آبادی کو درپیش معاشی مشکلات اور درآمدات و برآمدات کی بحالی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رکن قومی…
Read Moreقومی
گلگت سے کوئٹہ تک علم کا پل: جامعہ بلوچستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان تاریخی معاہدہ کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر باضابطہ دستخط کیے گئے، جسے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایم او یو کے تحت دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی پروگراموں کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، آن لائن کلاسز کے انعقاد اور تعلیمی دوروں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدے سے طلباء و اساتذہ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور جدید تحقیق کو فروغ دینے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کا پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جامعات مل کر اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیق اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں گی۔ بعد ازاں مہمان وائس چانسلر نے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات اور لیبز کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): گلگت بلتستان اور بلوچستان کے درمیان تعلیمی روابط مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جامعہ بلوچستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں…
Read Moreایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کا بازاروں کا دورہ، آٹے اور ایل پی جی کی قیمتوں کا جائزہ
دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کی ہدایت، زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ چمن (سید سردار محمد خوندئی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور آٹے، ایل پی جی گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخ معلوم کیے اور دکانداروں سے قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی…
Read Moreسندھ کے پانی، زمین اور قدرتی وسائل پر کوئی سودے بازی قبول نہیں، عوامی طاقت سے حقوق کا دفاع کریں گے: سید زین شاہ
بدین: سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی، زمین اور قدرتی وسائل پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔ سندھ کے خلاف ہونے والی مبینہ سازشوں کا جواب عوامی طاقت، سیاسی اتحاد اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے دیا جائے گا۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے سندھ رابطہ مہم کے سلسلے میں بدین، ماتلی، تلہار اور سیرانی کا دورہ کیا، جہاں مختلف مقامات پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں…
Read Moreڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس ڈاکٹر احمد خاور شہزادکا ساہیوال ڈویژن کا تفصیلی دورہ
ساہیوال (طیب حبیب خان، بیورو چیف ساہیوال ڈویژن): ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے ساہیوال ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا اور پروبیشن، پیرول اور مجرمان کی بحالی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عدلیہ، پولیس اور محکمہ جیل خانہ جات کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈویژنل دفتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پروبیشن و پیرول افسران نے انہیں زیرِ کارروائی مقدمات، انتظامی امور، افرادی قوت کی ضروریات اور عملی مشکلات کے…
Read Moreآر پی او راولپنڈی کا گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت اٹک: ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کے ہمراہ حسن ابدال میں واقع گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا اور بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق، ڈپٹی…
Read Moreاسپیکر بلوچستان اسمبلی کا تعلیمی زونز کی پالیسی پر نظرثانی کا حکم، بچوں کے تعلیمی مفادات کو اولین ترجیح قرار دے دیا
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے محکمہ تعلیم کو گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات کے زونز کی پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں بچوں کے تعلیمی مفادات کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے۔ یہ ہدایت اسپیکر چیمبر میں منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کی گئی، جس میں ارکان صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ اور زاہد علی ریکی کی جانب سے واشک اور پنجگور سمیت مختلف علاقوں کے تعلیمی زونز اور تعطیلات کے نظام…
Read Moreچمن میں جمعیت کی تاریخی قائد جمعیت کانفرنس، ہزاروں افراد کی شرکت، پاک افغان بارڈر کی بندش پر شدید احتجاج
چمن (سید سردار محمد خوندئی) سرحدی شہر چمن میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عظیم الشان اور تاریخی قائد جمعیت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت ضلعی امیر مولانا عبدالمنان نے کی۔ کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، صوبائی ناظم عمومی آغا سید محمود شاہ اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ قائد جمعیت ہمارا ریڈ لائن ہے، ان کے خلاف میڈیا ٹرائل اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بجائے ان…
Read Moreاسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
معاہدے کا مقصد صحافیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے اٹک (بیورو رپورٹ) اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کے درمیان صحافیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا اور صحافی برادری کے لیے طبی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے میں…
Read Moreڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ زبینہ مشتاق کا چمن کے تعلیمی اداروں کا دورہ
ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق کا چمن کے تعلیمی اداروں کا دورہ، لواحقین کوٹہ اجلاس کی صدارت بھی کی تحریر: سید سردار محمد خوندئی چمن: ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق نے چمن کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران مس زبینہ مشتاق نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول چمن کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی ہال، ٹریننگ ہال اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے جاری تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔…
Read More