اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کے درمیان طبی سہولیات کے لیے ایم او یو پر دستخط

معاہدے کا مقصد صحافیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے

اٹک (بیورو رپورٹ)

اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کے درمیان صحافیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا اور صحافی برادری کے لیے طبی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے میں تعاون کو مؤثر بنانا ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کی جانب سے ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ ایچ آر کرنل (ر) محمد صدیق جبکہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کی جانب سے صدر طارق محمود نے دستخط کیے۔

اس موقع پر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے آفیسر انچارج حامد رحیم اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کے سیکرٹری ملک کامران بطور گواہ موجود تھے۔

تقریب کے دوران دونوں اداروں کے نمائندگان نے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اشتراک سے دونوں اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک نے اس معاہدے کو صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے تعاون کو سراہا۔ اس اقدام کو صحافیوں کے لیے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment