کوئٹہ ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس 15 نئی گاڑیاں مل گئیں

آئی جی بلوچستان محمد طاہر کی موجودگی میں کوئٹہ ٹریفک پولیس کو 15 نئی جدید گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب۔

کوئٹہ ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس 15 نئی گاڑیاں مل گئیں، آئی جی محمد طاہر مہمانِ خصوصی تھے

 

تحریر: سید سردار محمد خوندئی

کوئٹہ: کوئٹہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کوئٹہ ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 15 نئی گاڑیاں حوالے کی گئیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر تھے۔ تقریب میں اعلیٰ پولیس اور سول افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کے رویے کا اندازہ ان کے ڈسپلن سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کے شعبے میں بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی جی پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پولیس اور ٹریفک پولیس عوام کے لیے سہولیات پیدا کریں اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

تقریب کے آخر میں آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے 15 نئی گاڑیوں کی چابیاں کوئٹہ ٹریفک پولیس کے حوالے کیں۔

Related posts

Leave a Comment