چمن-کوئٹہ قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، مسے زئی حملے کے خلاف دھرنا جاری

مسے زئی حملے کے خلاف میزئی اڈہ پر کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ پر لواحقین اور مقامی افراد کا دھرنا

چمن-کوئٹہ قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، مسے زئی حملے میں شہید دو افراد کی لاشیں ایمبولینس میں رکھ کر لواحقین کا دھرنا جاری قلعہ عبداللہ (سید سردار محمد خوندئی): ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کی حدود تنگ مسے زئی میں مسلح حملے کے خلاف کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، اس کے علاوہ ایک شخص کو اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع اور…

Read More

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی 7 روزہ ریمانڈ کے بعد باعزت بری، چمن جیل سے رہائی پر کارکنوں کا پرتپاک استقبال

اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کی چمن جیل سے رہائی پر کارکنوں کا استقبال

چمن ( سید سردار محمد خوندئی ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے حکم پر چمن جیل سے باعزت بری کر دیا گیا۔ جیل سے رہائی کے موقع پر سینکڑوں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ وہ تمام کارکنوں اور چمن کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں…

Read More

مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈہ حق کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، مقررین

کچلاک میں جمعیت علماء اسلام کے تربیتی کنونشن میں صوبائی، ضلعی اور تحصیل رہنماؤں کی شرکت

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈہ حق کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، مقررین کا تربیتی کنونشن سے خطاب کچلاک میں جمعیت علماء اسلام کے تربیتی کنونشن کا انعقاد، نمایاں کارکردگی دکھانے والے کارکنوں میں انعامات تقسیم کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور پروقار تربیتی کنونشن تحصیل امیر مولانا محمد سلیمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کنونشن کے دوسرے سیشن کا آغاز ایوارڈ یافتہ قاری سہیل احمد ترین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ کنونشن سے…

Read More

کوئٹہ سبزال روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ورثاء کا دھرن

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور ایمرجنسی اہلکار سڑک پر موجود ہیں۔

کوئٹہ: سبزال روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد قتل، ورثاء کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) کوئٹہ کے علاقے سبزال روڈ، پوڈ گلی چوک میں مالی تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے مبینہ طور پر مخالف گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دو میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) ہسپتال جبکہ ایک میت اور ایک زخمی کو سول…

Read More

سرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد پر بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں کا ردعمل

کوئٹہ میں سرداری اور نوابی نظام کے خاتمے کی قرارداد پر بات کرتے بلوچستان کے قبائلی رہنما۔

سرداری اور نوابی نظام کے خاتمے کی قرارداد سمجھ سے بالاتر ہے، یہ نظام صدیوں پرانا ہے: نواب محمد خان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) بلوچستان کے ممتاز قبائلی رہنماؤں نواب محمد خان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی اور دیگر سرداران نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں سرداری اور نوابی نظام کے خاتمے کے حوالے سے لائی گئی قرارداد سمجھ سے بالاتر ہے۔ نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ نوابی اور سرداری نظام سینکڑوں…

Read More

یونیورسٹی آف بلوچستان میں ذہنی صحت کے عالمی دن کی تقریب

University students present mental health awareness models and educational displays at a World Mental Health Day event in Quetta.

ذہنی صحت جسمانی صحت جتنی ہی اہم ہے: پرو وائس چانسلر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ سائیکالوجی کے زیرِ اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پروقار اور آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد موجودہ دور کی مصروف اور دباؤ سے بھرپور زندگی میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور طلبہ و عوام میں شعور بیدار کرنا تھا۔ تقریب میں شعبہ سائیکالوجی کے مختلف سمسٹرز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و…

Read More

بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ منتقل ہونے والے اساتذہ کو اصل تعیناتیوں پر واپس بھیجنے کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ کا اساتذہ کے تبادلوں پر اہم حکم

کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ یونین کونسل اور ضلعی بنیاد پر بھرتی ہونے والے ان اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کے تبادلوں کا جائزہ لیا جائے جو اپنی اصل تعیناتی سے کوئٹہ منتقل ہو چکے ہیں۔ دو رکنی بینچ نے ڈائریکٹر اسکولز محکمہ تعلیم کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔ بینچ میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد…

Read More

پشتون کلچر ڈے: پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا خوبصورت حصہ ہے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتون کلچر ڈے پر پشتون برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے ثقافتی ورثے کے تحفظ پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا ایک اہم اور خوبصورت حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارہ اور انسان دوستی کی اعلیٰ روایات نمایاں…

Read More