کوئٹہ: سبزال روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد قتل، ورثاء کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی)
کوئٹہ کے علاقے سبزال روڈ، پوڈ گلی چوک میں مالی تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے مبینہ طور پر مخالف گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دو میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) ہسپتال جبکہ ایک میت اور ایک زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
منظور ولد محمد صدیق، باسط ولد محمد صادق، محمد صادق ولد محمد صدیق جبکہ حسیب ولد محمد صادق۔
چاروں افراد کا تعلق مری قبیلے سے ہے اور سبزال روڈ کے رہائشی ہیں۔
دوسری جانب ہسپتال منتقل ہونے کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشوں کو عام شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
احتجاج کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔
