کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) — چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے انتظامی امور، خالی آسامیوں پر بھرتیوں، سرکاری محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال سمیت مختلف اہم معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ عوامی خدمت ہر سرکاری محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انتظامی کارکردگی کا اصل معیار عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ان کے مسائل کا…
Read Moreبلوچستان
ڈی ای او چمن کا بوائز ماڈل ہائی اسکول کا اچانک دورہ، نگرانی سخت کرنے کا اعلان
چمن: ڈی ای او کا بوائز ماڈل ہائی اسکول کا اچانک دورہ، ادارے کو مثالی بنانے کا عزم چمن (سید سردار محمد خوندئی): ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول چمن کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی تعلیمی استعداد اور اسکول کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عطاء اللہ خان جبکہ ای ایم آئی ایس فوکل پرسن جعفر خان اچکزئی بھی…
Read Moreچمن-کوئٹہ قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، مسے زئی حملے کے خلاف دھرنا جاری
چمن-کوئٹہ قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، مسے زئی حملے میں شہید دو افراد کی لاشیں ایمبولینس میں رکھ کر لواحقین کا دھرنا جاری قلعہ عبداللہ (سید سردار محمد خوندئی): ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کی حدود تنگ مسے زئی میں مسلح حملے کے خلاف کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، اس کے علاوہ ایک شخص کو اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع اور…
Read Moreمولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈہ حق کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، مقررین
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈہ حق کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، مقررین کا تربیتی کنونشن سے خطاب کچلاک میں جمعیت علماء اسلام کے تربیتی کنونشن کا انعقاد، نمایاں کارکردگی دکھانے والے کارکنوں میں انعامات تقسیم کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور پروقار تربیتی کنونشن تحصیل امیر مولانا محمد سلیمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کنونشن کے دوسرے سیشن کا آغاز ایوارڈ یافتہ قاری سہیل احمد ترین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ کنونشن سے…
Read Moreکوژک مہران باکسنگ چیمپئن شپ: چمن میں 55 مقابلے، ہزاروں شائقین کی شرکت
کوژک مہران باکسنگ چیمپئن شپ کا دوسرا روز بھی جوش و خروش سے بھرپور، ہزاروں شائقین رات گئے تک محظوظ چمن (سید سردار محمد خوندئی) چمن میں جاری تین روزہ کوژک مہران ایف سی بلوچستان نارتھ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی جوش و خروش عروج پر رہا، جہاں مختلف ویٹ کیٹیگریز میں 55 سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے۔ باکسرز نے رنگ میں اپنی صلاحیتوں، تکنیک اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جس پر شائقین نے بھرپور داد دی۔ مقابلے دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے،…
Read Moreکوئٹہ سبزال روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ورثاء کا دھرن
کوئٹہ: سبزال روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد قتل، ورثاء کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) کوئٹہ کے علاقے سبزال روڈ، پوڈ گلی چوک میں مالی تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے مبینہ طور پر مخالف گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دو میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) ہسپتال جبکہ ایک میت اور ایک زخمی کو سول…
Read Moreسرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد پر بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں کا ردعمل
سرداری اور نوابی نظام کے خاتمے کی قرارداد سمجھ سے بالاتر ہے، یہ نظام صدیوں پرانا ہے: نواب محمد خان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) بلوچستان کے ممتاز قبائلی رہنماؤں نواب محمد خان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی اور دیگر سرداران نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں سرداری اور نوابی نظام کے خاتمے کے حوالے سے لائی گئی قرارداد سمجھ سے بالاتر ہے۔ نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ نوابی اور سرداری نظام سینکڑوں…
Read Moreاصغر خان اچکزئی کی گرفتاری، اے این پی کا فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
اے این پی صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف چمن میں ہنگامی پریس کانفرنس، فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ چمن (سید سردار محمد خوندئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف آج اے این پی کی قائم مقام صوبائی صدر سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی نے مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ چمن پریس کلب میں ایک پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نے کہا کہ…
Read Moreچمن چیمبر آف کامرس کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
چمن (سید سردار محمد خوندئی): چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ کی پروقار حلف برداری کی تقریب ٹریڈ سینٹر چمن میں منعقد ہوئی، جس میں حاجی محمد حنیفہ خان اچکزئی نے آئندہ دو سال کے لیے صدر، محمد مدثر نے سینئر نائب صدر جبکہ مقصود خان کاکڑ نے نائب صدر کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اس سے قبل قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکاء اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔ تقریب میں قبائلی…
Read Moreچمن میں جے ٹی آئی رہنما احسان اللہ شہید، ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا
چمن: جے ٹی آئی کے صوبائی رہنما احسان اللہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید، ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا چمن (سید سردار محمد خوندائی) — چمن کے نواحی علاقے محمود آباد میں مدرسہ شیخ الحدیث مولانا شرف الدین کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں جمعیت طلباء اسلام (جے ٹی آئی) کے صوبائی رہنما احسان اللہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اور ضلعی رہنما سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ چمن سول ہسپتال پہنچ گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے…
Read More