اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری، اے این پی کا فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

چمن میں اے این پی کی ہنگامی پریس کانفرنس Alt Text: چمن پریس کلب میں اے این پی رہنماؤں کی ہنگامی پریس کانفرنس کا منظر۔

اے این پی صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف چمن میں ہنگامی پریس کانفرنس، فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

چمن (سید سردار محمد خوندئی)

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف آج اے این پی کی قائم مقام صوبائی صدر سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی نے مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ چمن پریس کلب میں ایک پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نے کہا کہ ہم آئین و قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور عجیب بات ہے کہ ایک والد خود عدالت میں گواہی دیتا ہے اور حلفیہ بیان دیتا ہے کہ اصغر خان اچکزئی ہمارے کیس میں ملزم نہیں ہیں، اس کے باوجود ان کی گرفتاری قابل افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے ہم تشدد کی طرف نہیں جائیں گے۔ صوبائی صدر نے پہلے ہی روز ریاستی اداروں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا تھا اور تمام کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری آواز کو خاموش نہیں کر سکتی، حکومت کو چاہیے کہ صوبے میں امن و امان کی گھمبیر صورتحال پر توجہ دے، جہاں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔ ایسے اقدامات سے اشتعال انگیزی پیدا کرنا دانشمندی نہیں ہے۔

انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بالخصوص اور پورا صوبہ بالعموم پہلے ہی بارڈر کی بندش کی وجہ سے مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے۔

Related posts

Leave a Comment