اقراء علمی مرکز چمن میں یومِ اقبال کی تقریب، سید سردار خوندئی کا خطاب

اقراء علمی مرکز چمن میں یومِ اقبال کی تقریب کے دوران طلبہ کو علامہ اقبال کی تعلیمات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اقراء علمی مرکز چمن میں یومِ اقبال کی تقریب، سید سردار محمد خوندئی کا نوجوانوں کو خودی اور بلند عزائم کا پیغام   چمن (خصوصی رپورٹ): ملک کے معروف تعلیمی ادارے اقراء علمی مرکز چمن میں یومِ علامہ اقبال کے موقع پر ’’علامہ اقبال اور دورِ حاضر کے نوجوانوں کا روشن مستقبل‘‘ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر صحافی، کالم نگار اور اقراء علمی مرکز چمن کے بانی سید سردار محمد خوندئی تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کے…

Read More

ڈی ای او چمن کا بوائز ماڈل ہائی اسکول کا اچانک دورہ، نگرانی سخت کرنے کا اعلان

ڈی ای او چمن اشوک کمار راجپوت گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کے دورے کے دوران کلاس رومز کا معائنہ کرتے ہوئے۔

چمن: ڈی ای او کا بوائز ماڈل ہائی اسکول کا اچانک دورہ، ادارے کو مثالی بنانے کا عزم چمن (سید سردار محمد خوندئی): ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول چمن کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی تعلیمی استعداد اور اسکول کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عطاء اللہ خان جبکہ ای ایم آئی ایس فوکل پرسن جعفر خان اچکزئی بھی…

Read More

چمن-کوئٹہ قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، مسے زئی حملے کے خلاف دھرنا جاری

مسے زئی حملے کے خلاف میزئی اڈہ پر کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ پر لواحقین اور مقامی افراد کا دھرنا

چمن-کوئٹہ قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، مسے زئی حملے میں شہید دو افراد کی لاشیں ایمبولینس میں رکھ کر لواحقین کا دھرنا جاری قلعہ عبداللہ (سید سردار محمد خوندئی): ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کی حدود تنگ مسے زئی میں مسلح حملے کے خلاف کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، اس کے علاوہ ایک شخص کو اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع اور…

Read More

اقراء علمی مرکز چمن کا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، جماعت نہم نے فائنل جیت لیا

اقراء علمی مرکز چمن کے کلاس وائز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں طلباء کرکٹ کھیلتے ہوئے

جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے، سید سردار خوندئی اقراء علمی مرکز چمن کا کلاس وائز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، جماعت نہم نے فائنل جیت لیا چمن (خصوصی رپورٹ): ملک کے معروف تعلیمی ادارے اقراء علمی مرکز چمن بوائز سیکشن کے زیر اہتمام کلاس وائز کرکٹ ٹورنامنٹ انتہائی منظم اور پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں ادارے کی تمام جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی نے نظم و ضبط کے ساتھ تمام میچز بہترین انداز میں منعقد کرائے۔…

Read More

کوژک مہران باکسنگ چیمپئن شپ: چمن میں 55 مقابلے، ہزاروں شائقین کی شرکت

چمن میں کوژک مہران باکسنگ چیمپئن شپ کے دوران رنگ میں مقابلہ کرتے باکسرز

کوژک مہران باکسنگ چیمپئن شپ کا دوسرا روز بھی جوش و خروش سے بھرپور، ہزاروں شائقین رات گئے تک محظوظ چمن (سید سردار محمد خوندئی) چمن میں جاری تین روزہ کوژک مہران ایف سی بلوچستان نارتھ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی جوش و خروش عروج پر رہا، جہاں مختلف ویٹ کیٹیگریز میں 55 سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے۔ باکسرز نے رنگ میں اپنی صلاحیتوں، تکنیک اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جس پر شائقین نے بھرپور داد دی۔ مقابلے دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے،…

Read More

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری، اے این پی کا فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

چمن میں اے این پی کی ہنگامی پریس کانفرنس Alt Text: چمن پریس کلب میں اے این پی رہنماؤں کی ہنگامی پریس کانفرنس کا منظر۔

اے این پی صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف چمن میں ہنگامی پریس کانفرنس، فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ چمن (سید سردار محمد خوندئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف آج اے این پی کی قائم مقام صوبائی صدر سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی نے مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ چمن پریس کلب میں ایک پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نے کہا کہ…

Read More

چمن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، عبدالحکیم اچکزئی

سی آئی اے چمن کے انچارج عبدالحکیم اچکزئی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں سے متعلق خبر

چمن سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام پولیس سے تعاون کریں: سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی چمن (سید سردار محمد خوندئی): سی آئی اے چمن کے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں جرائم پیشہ عناصر، قاتلوں، ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ چمن کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے چمن اس ناسور کے…

Read More

چمن چیمبر آف کامرس کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

چمن چیمبر آف کامرس کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری

چمن (سید سردار محمد خوندئی): چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ کی پروقار حلف برداری کی تقریب ٹریڈ سینٹر چمن میں منعقد ہوئی، جس میں حاجی محمد حنیفہ خان اچکزئی نے آئندہ دو سال کے لیے صدر، محمد مدثر نے سینئر نائب صدر جبکہ مقصود خان کاکڑ نے نائب صدر کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اس سے قبل قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکاء اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔ تقریب میں قبائلی…

Read More

چمن میں جے ٹی آئی رہنما احسان اللہ شہید، ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا

احسان اللہ کی شہادت کے بعد جے یو آئی اور جے ٹی آئی کارکنان کا ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے دھرنا

چمن: جے ٹی آئی کے صوبائی رہنما احسان اللہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید، ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا چمن (سید سردار محمد خوندائی) — چمن کے نواحی علاقے محمود آباد میں مدرسہ شیخ الحدیث مولانا شرف الدین کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں جمعیت طلباء اسلام (جے ٹی آئی) کے صوبائی رہنما احسان اللہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اور ضلعی رہنما سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ چمن سول ہسپتال پہنچ گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے…

Read More

چمن میں یومِ اساتذہ کی پروقار تقریب، محنتی اساتذہ میں ایوارڈز تقسیم

چمن (سید سردار محمد خوندئی): گورنمنٹ ماڈل ہائیر اسکول چمن میں یومِ اساتذہ چمن کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع چمن نے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اساتذہ کی خدمات کو سراہا اور تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ یومِ اساتذہ چمن تقریب میں اساتذہ کے کردار پر زور قومی مشر رسالدار حاجی عبدالمالک خان اچکزئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر…

Read More