چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس، عوامی خدمت کو تمام محکموں کی اولین ترجیح قرار دے دیا

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کوئٹہ میں سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔

کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) — چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے انتظامی امور، خالی آسامیوں پر بھرتیوں، سرکاری محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال سمیت مختلف اہم معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ عوامی خدمت ہر سرکاری محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انتظامی کارکردگی کا اصل معیار عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ان کے مسائل کا…

Read More

ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال، انتظامی امور اور عوامی مسائل کا جائزہ، متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور بروقت معلومات کے تبادلے پر زور   چمن (سید سردار محمد خوندئی) — ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چمن اسکاؤٹس، 40 ایف ایف، ضلعی پولیس، آئی ایس…

Read More

بلوچستان میں 17 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی بہادری کا ثبوت ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ کی کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شہید سپاہی حکمت اللہ کی قربانی کو سلام   کوئٹہ (رپورٹ: سید سردار محمد خوندئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب سکیورٹی آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور مؤثر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران ملک دشمن عناصر…

Read More

ڈی ای او چمن کا بوائز ماڈل ہائی اسکول کا اچانک دورہ، نگرانی سخت کرنے کا اعلان

ڈی ای او چمن اشوک کمار راجپوت گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کے دورے کے دوران کلاس رومز کا معائنہ کرتے ہوئے۔

چمن: ڈی ای او کا بوائز ماڈل ہائی اسکول کا اچانک دورہ، ادارے کو مثالی بنانے کا عزم چمن (سید سردار محمد خوندئی): ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول چمن کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی تعلیمی استعداد اور اسکول کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عطاء اللہ خان جبکہ ای ایم آئی ایس فوکل پرسن جعفر خان اچکزئی بھی…

Read More

چمن-کوئٹہ قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، مسے زئی حملے کے خلاف دھرنا جاری

مسے زئی حملے کے خلاف میزئی اڈہ پر کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ پر لواحقین اور مقامی افراد کا دھرنا

چمن-کوئٹہ قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، مسے زئی حملے میں شہید دو افراد کی لاشیں ایمبولینس میں رکھ کر لواحقین کا دھرنا جاری قلعہ عبداللہ (سید سردار محمد خوندئی): ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کی حدود تنگ مسے زئی میں مسلح حملے کے خلاف کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، اس کے علاوہ ایک شخص کو اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع اور…

Read More

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی 7 روزہ ریمانڈ کے بعد باعزت بری، چمن جیل سے رہائی پر کارکنوں کا پرتپاک استقبال

اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کی چمن جیل سے رہائی پر کارکنوں کا استقبال

چمن ( سید سردار محمد خوندئی ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے حکم پر چمن جیل سے باعزت بری کر دیا گیا۔ جیل سے رہائی کے موقع پر سینکڑوں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ وہ تمام کارکنوں اور چمن کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں…

Read More

اقراء علمی مرکز چمن کا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، جماعت نہم نے فائنل جیت لیا

اقراء علمی مرکز چمن کے کلاس وائز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں طلباء کرکٹ کھیلتے ہوئے

جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے، سید سردار خوندئی اقراء علمی مرکز چمن کا کلاس وائز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، جماعت نہم نے فائنل جیت لیا چمن (خصوصی رپورٹ): ملک کے معروف تعلیمی ادارے اقراء علمی مرکز چمن بوائز سیکشن کے زیر اہتمام کلاس وائز کرکٹ ٹورنامنٹ انتہائی منظم اور پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں ادارے کی تمام جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی نے نظم و ضبط کے ساتھ تمام میچز بہترین انداز میں منعقد کرائے۔…

Read More

مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈہ حق کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، مقررین

کچلاک میں جمعیت علماء اسلام کے تربیتی کنونشن میں صوبائی، ضلعی اور تحصیل رہنماؤں کی شرکت

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈہ حق کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، مقررین کا تربیتی کنونشن سے خطاب کچلاک میں جمعیت علماء اسلام کے تربیتی کنونشن کا انعقاد، نمایاں کارکردگی دکھانے والے کارکنوں میں انعامات تقسیم کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور پروقار تربیتی کنونشن تحصیل امیر مولانا محمد سلیمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کنونشن کے دوسرے سیشن کا آغاز ایوارڈ یافتہ قاری سہیل احمد ترین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ کنونشن سے…

Read More

بریگیڈیئر ضرار احمد کی چمن باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت، 17 باکسرز میں گولڈ میڈلز تقسیم

بریگیڈیئر ضرار احمد چمن باکسنگ چیمپئن شپ کے کامیاب باکسرز میں میڈلز تقسیم کرتے ہوئے

کھیلوں کا فروغ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ضروری ہے، بریگیڈیئر ضرار احمد چمن (سید سردار محمد خوندئی): چمن میں تین روزہ باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول چمن کے گراؤنڈ میں منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر چمن سکاؤٹس و بریگیڈ کمانڈنٹ بریگیڈیئر ضرار احمد تھے۔ انہوں نے کھیلوں کے فروغ کو نوجوان نسل کے لیے انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ چیمپئن شپ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے…

Read More

قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی کاشت کے خلاف آپریشن تیز

قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی کاشت کے خلاف آپریشن تیز، بریگیڈیئر ضرار کا ڈی سی اور ڈی پی او کے ہمراہ دورہ چمن (سید سردار محمد خوندئی) ضلع قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی کاشت کے خلاف جاری آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بریگیڈ کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس، بریگیڈیئر ضرار نے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی کے ہمراہ آپریشن ایریا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران حکام نے بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کا…

Read More