ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال، انتظامی امور اور عوامی مسائل کا جائزہ، متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور بروقت معلومات کے تبادلے پر زور

 

چمن (سید سردار محمد خوندئی) — ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چمن اسکاؤٹس، 40 ایف ایف، ضلعی پولیس، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF)، انٹیلی جنس بیورو (IB)، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)، اسپیشل برانچ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع چمن کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، موجودہ سیکیورٹی انتظامات، انتظامی معاملات اور عوامی مفاد سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری، بروقت معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔

اجلاس میں سرکاری محکموں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور انتظامی امور کی بہتر انجام دہی کے لیے اقدامات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی

ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع چمن میں امن و امان کے استحکام، انتظامی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مؤثر بین المحکمہ رابطہ کاری اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور ضلع میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔

Related posts

Leave a Comment