متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متحدہ عرب امارات میں مسلسل تین ماہ تک اضافے کے بعد نومبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے نومبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کردیے ہیں، جن کا اطلاق یکم نومبر سے 30 نومبر 2026 تک ہوگا۔ اعلان کردہ قیمتوں کے مطابق سپر 98، اسپیشل 95 اور ای پلس 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 فلس کمی کی…
Read Moreمعیشت
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگیا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے کم ہوئی ہے،…
Read Moreسونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے کمی، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی
سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے کمی، فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بھی سونے کے فی تولہ نرخ میں 2700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی، یوں گزشتہ دو روز کے…
Read Moreعالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.58 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 100.3 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا اثر درآمدی…
Read Moreجیگوار لینڈ روور 4 ہزار ملازمتیں ختم کرے گا، چینی مسابقت اور امریکی ٹیرف بڑا چیلنج
برطانوی لگژری کار ساز کمپنی جیگوار لینڈ روور نے چینی کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے، امریکی ٹیرف اور الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقلی کے باعث آئندہ دو برس کے دوران تقریباً 4,000 ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملازمتوں میں کمی کا زیادہ تر اثر کمپنی کے برطانیہ میں قائم ہیڈ آفس پر پڑے گا۔ JLR دنیا بھر میں تقریباً 43,000 افراد کو ملازمت فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے طویل مدتی مسائل گزشتہ سال ہونے والے ایک بڑے سائبر حملے کے بعد مزید سنگین ہوگئے تھے۔ حملے کے نتیجے…
Read Moreپاکستانی امریکن شکاگولینڈ چیمبر گالا، پاک امریکہ تجارت کے نئے مواقع
پاکستانی امریکن شکاگولینڈ چیمبر گالا — امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع عاصم صدیقی. شکاگو شکاگو: پاکستانی امریکن شکاگولینڈ چیمبر آف کامرس (PACCC) کے سالانہ گالا 2026 میں کاروباری رہنماؤں، تاجروں، پروفیشنلز اور کمیونٹی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔ تقریب میں تجارت، علم، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،…
Read Moreفیراری کی پہلی الیکٹرک کار 4 کروڑ ڈالر میں فروخت، نیا ریکارڈ قائم
کیلیفورنیا: فیراری کی پہلی مکمل الیکٹرک کار لوس (Luce) نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والی چیریٹی نیلامی میں 4 کروڑ ڈالر (تقریباً 29.5 ملین پاؤنڈ) میں فروخت ہو کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ کسی نئی گاڑی کی نیلامی میں فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی گاڑی قرار دی جارہی ہے۔ آر ایم سوتھبیز کی جانب سے منعقد کی گئی نیلامی میں فیراری لوس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم عام طور پر اس ماڈل کی متوقع قیمت سے 35 گنا سے بھی…
Read Moreپاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی معاہدہ، معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلنے کی امید
اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تین ملکی دفاعی معاہدے کو ایک اہم سیکیورٹی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس کے طویل مدتی فوائد صرف دفاعی شعبے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے نتیجے میں تینوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور صنعتی تعاون میں بھی نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان معاشی ترقی بحال کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے، برآمدات…
Read Moreپاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت، تین روزہ مشترکہ تجارتی کمیٹی اجلاس اختتام پذیر
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (فری ٹریڈ ایگریمنٹ – FTA) کو حتمی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا تین روزہ 10واں مشترکہ تجارتی کمیٹی (Joint Trade Committee – JTC) کا اجلاس بدھ کے روز کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، جس میں مجوزہ ایف ٹی اے کے تکنیکی امور پر اطمینان بخش پیش رفت حاصل کی گئی۔ حکام کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے پہلی مرتبہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باضابطہ آغاز کیا،…
Read Moreپیٹرولیم لیوی سے ریکارڈ آمدن، مالی سال 2025-26 کے پہلے 11 ماہ میں بجٹ خسارہ 2.6 فیصد تک محدود
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں 1.478 کھرب روپے سے زائد وصول کر کے وفاقی بجٹ خسارے کو 3.34 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک محدود رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سرکاری مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق صوبوں نے بھی 1.31 کھرب روپے کا سرپلس فراہم کیا، جس کے باعث مجموعی مالیاتی خسارہ مزید کم ہو کر 2.03 کھرب روپے یا جی ڈی پی کے 1.6 فیصد…
Read More