سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نئے نرخ پر کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔
