سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے کمی، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے کمی، فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بھی سونے کے فی تولہ نرخ میں 2700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی، یوں گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمت مجموعی طور پر 4500 روپے کم ہوئی ہے۔

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment