بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، 6 دہشت گرد ہلاک، 9 مشتبہ افراد گرفتار
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ساران تنگی کے علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ساران تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔
