عظمتِ وجود اور کوانٹم کائنات: خدا، مشاہدہ، کائنات کا نقطہ آغازاور تصوف کی ہم آہنگی
میاں افتخار احمد
کائنات کا نقطہ آغاز اور وجودِ انسان کا سوال ہمیشہ سے فکر و دانش کا مرکز رہا ہے جہاں مذہب اور جدید طبیعیات دونوں اپنے اپنے اسلوب میں حقیقتِ اعلیٰ کو تلاش کرنے کی سعی کرتے ہیں زمان و مکان کی تخلیق سے قبل جب کوئی مادی وجود یا وقت کا دھارا جاری نہیں تھا خدا کا وجود ابدی اور لا محدود طور پر موجود تھا کیونکہ وہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا اور اس نے زمان و مکان کو خود تخلیق کیا جبکہ کائنات کی شروعات سے پہلے عالمِ ملائکہ میں فرشتے جو نور سے تخلیق کیے گئے اور جنات جو بے دھویں کی آگ سے بنائے گئے موجود تھے اور زمین پر جنات کا ایک طویل دورانیہ گزرا دیگر مذہبی صحائف اور وئدک روایات میں بھی انسان سے قبل کے ادوار اور مادی خلا کا ذکر ملتا ہے جبکہ جدید کوانٹم فزکس کا بگ بینگ نظریہ بتاتا ہے کہ تقریباً تیرہ ارب آٹھ کروڑ سال پہلے ایک یکتائی نقطے سے کائنات، مادہ، توانائی اور وقت کی شروعات ہوئی جہاں کوانٹم ویکیوم کے اندر ذرات کی غیر محسوس آمد و رفت جاری رہتی ہے ۔حضرت آدم علیہ السلام کا وجود مبارک مٹی کی مختلف اقسام سے ملا کر گوندھے گئے خمیر سے بنایا گیا جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی روح پھونکی اور انہیں ابتداءً جنت میں رکھا گیا جبکہ بائیولوجی اور جینیٹکس کی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ تمام حیات کا کیمیائی ڈھانچہ زمین کی مٹی اور تاروں کے غبار میں موجود عناصر ہی سے بنا ہے۔ جب خالق نے فرشتوں سے زمین پر اپنے نائب اور خلیفہ بنانے کا ذکر فرمایا تو فرشتوں نے فساد اور خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا جس پر پروردگار نے فرمایا کہ جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے اور پھر آدم کو تمام کائناتی علوم و اسماء کا علم عطا کر کے فرشتوں پر ان کی برتری ثابت کی اور انہیں سجدے کا حکم دیا گیا۔
کوانٹم میکینکس میں مشاہدہ کرنے والے کا اثر یہ ثابت کرتا ہے کہ کوانٹم ذرات اس وقت تک لہروں کی صورت میں تمام امکانی حالتوں میں رہتے ہیں جب تک کوئی شعور یا مشاہدہ کرنے والا ان کا انتخاب نہ کرے اور کوانٹم کوہورنس ان ذرات کے باہمی ہم آہنگ وجود کو ظاہر کرتی ہے جو اس فکر کو مضبوط کرتی ہے کہ اس پوری کائنات کے پس پردہ ایک عظیم الشان اور مطلق کائناتی شعور کا ہاتھ ہے جو مسلسل دیکھ رہا ہے فزکس کے بنیادی قوانین کی باریک ترتیب جسے فائن ٹیوننگ کہا جاتا ہے یہ بتاتی ہے کہ کائنات کا توازن اتنے باریک حساب سے رکھا گیا ہے کہ اس میں ذرہ برابر تبدیلی بھی حیات کو ناممکن بنا دیتی جس سے ایک عظیم تخلیقی ڈیزائنر کا پتہ ملتا ہے ۔کوانٹم انٹینگلمنٹ میں دو ذرات کا فاصلوں کے باوجود لمحاتی رابطہ کائنات کی بنیادی وحدت کو ظاہر کرتا ہے میکس پلانک کا ماننا تھا کہ مادہ بذاتِ خود کچھ نہیں بلکہ ایک با شعور اور ذہین ذہن کی طاقت سے قائم ہے جبکہ آئن سٹائن کائنات کے ریاضیاتی نظم، خوبصورتی اور اسپینوزا کے اس خدا پر یقین رکھتا تھا جو فطرت کے اٹل اور ہم آہنگ قوانین کے روپ میں ظاہر ہوتا ہے اور آئن سٹائن نے اسپینوزا کے اس غیر ذاتی خدا کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ وہ روایتی مذہبی تصورات سے بیزار تھا اور کائنات کے ریاضیاتی نظم اور قوانین کو ہی خدا مانتا تھا جہاں آئن سٹائن کے نزدیک کائناتی مذہب کا احساس ایک ایسی عاجزی اور سحر انگیزی کا نام تھا جو انسان کو کائنات کی وسعت اور قوانین کے سامنے محسوس ہوتی ہے اور یہی احساس تمام عظیم سائنسی تحقیقات کا اصل محرک رہا ہے

آئن سٹائن کا یہ کائناتی احساسِ حیرت اور مشاہدہِ فطرت اسلامی تصوف کے مقامِ حیرت اور کائنات کو الٰہی آیات کے طور پر دیکھنے کے تصور سے گہری مشابہت رکھتا ہے جہاں انسان اپنی انا کو مٹا کر حقیقتِ اعلیٰ کے سامنے عاجز ہو جاتا ہے اگرچہ تصوف میں یہ حیرت ذاتِ باری تعالیٰ کی باطنی معرفت پر مبنی ہے جبکہ آئن سٹائن کا تعلق فطرت کے باقاعدہ نظام سے تھا کوانٹم فزکس کے جدید مفاہیم اور ابن عربی کے نظریہ وحدت الوجود کے درمیان یہ گہری مماثلت ہے کہ دونوں کائنات کو الگ ٹکڑوں کے بجائے ایک واحد اور مربوط حقیقت مانتے ہیں اور ابن عربی کا نظریہ تجددِ امثال یعنی ہر لمحہ نئ تخلیق کوانٹم فیلڈ تھیوری کے تحت ذرات کے ہر آن بننے اور فنا ہونے سے مماثلت رکھتا ہے فرائٹجوپ کاپرا نے اپنی کتاب دی تاؤ آف فزکس میں اور ارون شروڈنگر نے اوپنشاد اور ادویت ویدانت کا مطالعہ کر کے یہ ثابت کیا کہ حقیقت میں شعور ایک ہی ہے اور مادے کی تمام کثرت ایک فریب ہے جہاں دیکھاویا اور دیکھی جانے والی شے اصل میں ایک ہی وجود کے دو رخ ہیں ادویت ویدانت کا برہمن اور ابن عربی کا وجودِ واحد دونوں کثرت کو ایک الٰہی وجود کے ظہور کے طور پر دیکھتے ہیں جس کے مقابلے میں امام ربانی مجدد الف ثانی نے وحدت الشہود کا نظریہ پیش کیا جس کے مطابق خالق اور مخلوق کے وجود سائنسی اور شرعی طور پر الگ الگ ہیں اور صوفی کو مستی اور استغراق کی حالت یعنی سکر میں وحدت کا صرف مشاہدہ ہوتا ہے جبکہ پختگی اور ہوشیاری یعنی صحو کے مقام پر پہنچ کر انسان کو عبد اور معبود کا حقیقی فرق معلوم ہوتا ہے جہاں شریعت اور بندگی کی پختگی قائم رہتی ہے اور سکر نشے اور استغراق کی اس کیفیت کا نام ہے جہاں صوفی اپنے ہوش و حواس کھو دیتا ہے جبکہ صحو اس ہوشیاری اور افاقے کو کہتے ہیں جہاں وہ دوبارہ دنیا اور شریعت کے احکام کی طرف لوٹتا ہے اور ان تمام سائنسی، کوانٹم اور مذہبی فلسفوں کا نچوڑ یہی ہے کہ کائنات محض ایک بے جان فزیکل ڈھانچہ نہیں بلکہ ایک زندہ اور شعوری اکائی ہے
کائنات کی اصل حقیقت اور اس کے معنوی و مادی وجود کی داستان اتنی ہی وسیع ہے جتنی خود یہ وسیع و عریض پھیلی ہوئی کائنات کیونکہ جب ہم مادے کے آخری اور باریک ترین ذرے کی سطح پر جاتے ہیں تو وہاں مادہ غائب ہو کر محض لہروں اور توانائ کے ارتعاشات میں بدل جاتا ہے کوانٹم میکینکس کی بنیادیں جب اکیسویں صدی کی شروعات میں رکھی گئیں تو اس وقت نیوٹن کی پرانی اور مکینیکل فزکس کا وہ تمام تر غرور خاک میں مل گیا جو کائنات کو محض ایک بے جان گھڑی کی مانند سمجھتا تھا جس میں ہر چیز کا پہلے سے تعین شدہ رویہ ہوتا ہے کوانٹم فزکس نے سب سے پہلے یہ انقلابی نکتہ دنیا کے سامنے رکھا کہ یہ مادی دنیا بنیادی سطح پر معروضی یعنی انسان کے ذہن اور ادراک سے آزاد نہیں ہے بلکہ مشاہدہ کرنے والے کا شعور اس دنیا کی تخلیق اور اس کی حتمی حالت کے تعین میں براہ راست کردار ادا کرتا ہے ڈبل سلٹ کے تاریخی تجربے نے جب یہ دکھایا کہ ایک الیکٹران یا فوٹون اس وقت تک تمام ممکنہ راستوں اور حالتوں میں بیک وقت موجود رہتا ہے جب تک کہ کوئی ناظر یا دیکھنا والا اسے نہ دیکھے تو اس سے یہ سائنسی اور فلسفیانہ انقلاب برپا ہوا کہ اگر ہماری غیر موجودگی میں مادہ محض امکانی لہروں کی شکل میں ہے تو پھر اس کائنات کو وجود میں قائم رکھنے والا اور مسلسل دیکھنے والا ایک عالمگیر ناظر اور مطلق مشاہدہ کرنے والا ہونا ضروری ہے جسے ہم مذہبی فلسفے اور الہیات کی زبان میں خدا کہتے ہیں جو ہر آن، ہر لمحہ اور کائنات کے ہر ذرے کا بلا انقطاع مشاہدہ فرما رہا ہے اور اسی کے مسلسل الٰہی مشاہدے سے یہ کائنات اپنی حالت میں قائم و دائم ہے اور غائب نہیں ہوتی۔
جدید کوانٹم بائیولوجی اور حیات کے جینیاتی عمل نے اس سائنسی اور مذہبی ملاپ کو اور زیادہ مضبوط کر دیا ہے کیونکہ خلیے کے اندر پائے جانے والے ڈی این اے کی ساخت اور اینزائمز کی نقل و حرکت کے اندر کوانٹم ٹنلنگ اور کوانٹم کوہورنس کے ایسے ناقابل یقین شواہد ملے ہیں جو اس بات کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کرتے ہیں کہ زندگی کوئی اندھے حادثے یا اتفاقی کیمیائی جوڑ توڑ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ ایک انتہائی شاندار، حساس اور باریک بینی سے تیار کردہ نقشہ اور حکمتِ عملی ہے جس کا مظاہرہ ہر زندہ وجود کے اندر ہو رہا ہے جب ہم انسان کے جسمانی وجود اور زمین کی مٹی کا موازنہ کرتے ہیں تو بائیولوجیکل سائنس کے یہ حقائق ہمارے سامنے آتے ہیں کہ انسانی جسم میں پائے جانے والے نائٹروجن، کاربن، آکسیجن، لوہا، کیلشیم اور دیگر تمام بنیادی عناصر وہی ہیں جو اس کائنات میں ستاروں کے بننے اور پھٹنے سے پیدا ہونے والے غبار اور زمین کی مٹی کے اندر پائے جاتے ہیں اور یہ سائنسی حقیقت قرآن مجید کے اس بیانیے سے سو فیصد ہم آہنگ ہے جس میں انسان کو مٹی کے خمیر سے پیدا کرنے اور اس میں اپنی روح پھونکنے کا ذکر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مادی طور پر انسان اسی مٹی کی خاک سے گھڑا گیا ہے لیکن اس کا باطنی اور حقیقی وجود الٰہی روح کے نفاذ سے ہے جس نے اسے کائنات کی تمام مخلوقات اور ملائکہ کے مقابلے میں علمی، فکری اور روحانی برتری عطا کی اور اسے کرہ ارض پر خدا کے نائب اور خلیفہ کی ذمہ داری سپرد کی۔
تخلیقِ انسان کے وقت فرشتوں کا خدشہ کہ یہ وجود زمین پر فساد برپا کرے گا اور خون بہائے گا کوئی بے جا خدشہ نہیں تھا کیونکہ ان سے پہلے جنات کی مخلوق زمین پر آباد تھی اور اپنی بے راہ روی کی وجہ سے تباہی کا سبب بنی تھی مگر خدا کا فرشتوں کو یہ جواب کہ جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے اس گہرے کائناتی راز کی طرف اشارہ تھا کہ انسان کے اندر صرف حیوانی جبلت اور مادی عناصر ہی نہیں رکھے گئے بلکہ اسے علمِ اسماء یعنی چیزوں کی حقیقت، سائنس، فلسفے اور کائناتی قوانین کو سمجھنے کی وہ صلاحیت عطا کی گئی ہے جو کسی دوسری مخلوق کو نہیں ملی اور جب انسان کو ان تمام حقائق کا علم دیا گیا تو فرشتوں نے بھی اس کی علمی و فکری فضیلت کا اعتراف کیا اور اس کے سامنے سر بسجود ہو گئے اور یہی علم اور تسخیرِ کائنات کی صلاحیت انسان کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ آج کوانٹم فزکس، کوانٹم کوہورنس اور فلکیات کی گہرائیوں میں اتر کر اپنے خالق کے بنائے ہوئے قوانین اور نظام کا بچشمِ خود مشاہدہ کر رہا ہے۔
مغربی فزکس دانوں بالخصوص فرائٹجوپ کاپرا، ارون شروڈنگر، نیلز بور اور ڈیوڈ بوم نے جب فزکس کی گہرائیوں کا مطالعہ کیا تو انہیں یہ حقیقت تسلیم کرنی پڑی کہ مغرب کی مادہ پرستانہ سائنس انسان کے باطنی شعور اور روحانی تجربات کو سمجھے بغیر کائنات کی مکمل تصویر پیش نہیں کر سکتی کاپرا نے اپنی تحریروں میں یہ بات واضح کی کہ جدید کوانٹم فزکس کے نتائج اور مشرقی تصوف کے بنیادی نظریات کے درمیان تعجب انگیز ہم آہنگی پائی جاتی ہے کیونکہ جہاں جدید فزکس مادے کو بنیادی ذرات کی بجائے توانائی کے بہاؤ اور باہمی رابطوں کا ایک ناچتا ہوا کائناتی رقص قرار دیتی ہے وہاں مشرقی تصوف اور اسلامی عرفان بھی کائنات کو ایک مسلسل متحرک اور نئ حالتوں میں ڈھلتی ہوئی حقیقت مانتا ہے اور اسی طرح نیلز بور نے اپنے مکملیت کے اصول کو تاؤزم کے منفی اور مثبت توازن کے نشان ین اور یانگ کے ذریعے پیش کیا جبکہ ارون شروڈنگر نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس کو ویدانت اور تصوف کی اس تعلیم کو اپنانا ہوگا کہ تمام کائنات میں شعور بنیادی اور ایک ہی ہے جبکہ مادے کا الگ الگ اور الگ تھلگ ہونا محض ایک فریبِ نظر اور حواس کا دھوکا ہے جس کے پیچھے ایک ہی الٰہی اور مطلق طاقت کام کر رہی ہے۔
تصوف کے میدان میں جب ہم ابن عربی کے نظریہ وحدت الوجود اور مجدد الف ثانی کے نظریہ وحدت الشہود کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں صوفیاء کرام کائنات اور خالق کے تعلق کو توحید کی بلند ترین معراج پر دیکھ رہے تھے ابن عربی کائنات کے تمام مظاہر میں الٰہی تجلی اور ایک ہی وجود کو دیکھ رہے تھے کیونکہ ان کے نزدیک خالق کے حقیقی وجود کے سامنے مخلوق کا اپنا کوئی الگ اور قائم بالذات وجود ممکن نہیں جبکہ مجدد الف ثانی نے اس بات پر تنبیہ کی کہ مشاہدے میں ایک محسوس ہونا اور حقیقت میں ایک ہونا دو الگ چیزیں ہیں صوفی جب جذب اور عشقِ الٰہی کے نشے یعنی سکر کی حالت میں ہوتا ہے تو اسے کائنات اور خدا کے درمیان دوئی نظر نہیں آتی اور وہ ہر شے میں خدا کا جلوہ دیکھتا ہے لیکن جب وہ اس کیفیت سے نکل کر ہوشیاری یعنی صحو اور تمکین کے مقام پر پہنچتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ خالق کی ذات پاک، بلند اور برتر ہے اور مخلوق اس کے حکم سے پیدا کی گئی ایک الگ اور حادث شے ہے اور یوں شریعت، بندگی، اخلاقیات اور بندگی کا قیام برقرار رہتا ہے جس کے تحت انسان خدا کا بندہ بن کر اس کی زمین پر احکامِ شرعیہ اور انسانیت کی خدمت کی ذمہ داری پوری کرتا ہے۔
کوانٹم کوہورنس کی سائنسی حقیقت بھی ہمیں یہی سبق دیتی ہے کہ تمام ایٹمی ذرات جب ایک حالت اور ہم آہنگی میں آتے ہیں تو وہ ایک واحد اور منظم لہر کی طرح رویہ اختیار کرتے ہیں بالکل اسی طرح جب انسان کا باطنی شعور، اس کی فکر، اس کا علم اور اس کا ایمان کائناتی سچائیوں اور خالق کے بتائے ہوئے قوانین کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتا ہے تو اس کے اندر کی تمام بے ترتیبی اور انتشار ختم ہو جاتا ہے اور وہ اس کائناتی نظم کا ایک نغمہ بن جاتا ہے آئن سٹائن نے اسی نظم و ضبط اور کائناتی ہم آہنگی کو دیکھ کر اپنے اس سحر کا اظہار کیا تھا جسے اس نے کائناتی مذہب کا نام دیا تھا جہاں انسان نہ تو کسی خوف کے تحت اور نہ ہی کسی ذاتی مفاد اور لالچ کے تحت بلکہ محض کائنات کے اس حیرت انگیز، بے عیب اور ریاضیاتی انداز میں بنے ہوئے نظام کو دیکھ کر عاجزی سے اپنا سر تسلیم خم کر دیتا ہے اور یوں سائنس، فزکس، کوانٹم میکینکس، فلسفہ اور تمام مذہبی و صوفیانہ کتب ایک ہی راستے پر آ کر ملتے ہیں کہ اس دکھائی دینے والی اور نہ دکھائی دینے والی کائنات کا اصل ماخذ و مرجع صرف اور صرف ایک ہی ذاتِ مطلق، با شعور، حکیم اور قادرِ مطلق خدا ہے جو ازل سے قائم ہے اور ابد تک قائم رہے گا۔
کائنات کی اس طویل اور سحر انگیز داستان میں جب ہم مذہب، سائنس، کوانٹم فزکس اور تصوف کے دھاگوں کو آپس میں ملاتے ہیں تو انسانی عقل پر یہ حقیقت روشن ہو جاتی ہے کہ کائنات کا یہ سارا پھیلاؤ کسی اندھے اتفاق یا بغیر کسی مقصد کے ہونے والے دھماکے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ اس کے ہر ذرے کے اندر ایک گہری حکمت، ایک لاجواب نظم اور ایک بلاشبہ با شعور ذہانت کارفرما ہے جو ہر لمحہ اس نظام کو سنبھالے ہوئے ہے اور کوانٹم مکینکس کے وہ تمام پیچیدہ نظریات جو مادے کو لہروں، احتمالات اور کوانٹم فیلڈز کی شکل میں پیش کرتے ہیں وہ دراصل اسی الٰہی حقیقت کی سائنسی تشریح ہیں جسے صدیوں پہلے صوفیاء اور اولیاء نے اپنے باطنی کشف اور وجدان کے ذریعے محسوس کیا تھا اور دنیا کے سامنے پیش کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ جب میکس پلانک یہ کہتا ہے کہ مادہ بذاتِ خود کچھ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک با شعور ذہن موجود ہے تو وہ اسی حقیقت کی تصدیق کر رہا ہوتا ہے جسے الہیات کی زبان میں خالقِ کائنات کہا جاتا ہے اور جو زمان و مکان کی قید سے ماورا ہو کر اس پوری کائنات کی رگوں میں جاری و ساری ہے اور انسان کو یہ شرف بخشا گیا ہے کہ وہ اپنے علم، شعور اور فہم کی طاقت سے اس کائناتی معجزے کو سمجھے، اس کے اندر چھپے ہوئے اسرار و رموز کی تہوں کو کھولے اور اس بات کا اعتراف کرے کہ اس کی اپنی ہستی اس لامتناہی کائنات کے مقابلے میں ایک قطرے کی مانند ہے لیکن اس کے باوجود اس کا شعور اس کائنات کے خالق کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہی وہ بنیادی نکتہ ہے جہاں سائنس کی لیبارٹریز، کوانٹم فزکس کے فارمولے، فلسفے کے دلائل اور مذاہب و تصوف کے صوفیانہ مکاتبِ فکر ایک ہی مرکز پر جمع ہو جاتے ہیں جہاں کائنات کا ہر ذرہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کا بنانے والا ایک ہی قادرِ مطلق، علیم و خبیر اور ابدی ہستی ہے جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی اور اس کا یہ سارا نظام اس کی حکمت اور قدرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان تمام علمی، سائنسی اور عرفانی حوالوں سے یہ بات بالکل عیاں ہو جاتی ہے کہ جب ہم مذہب کی الہامی تاریخ، کوانٹم فزکس کے جدید ترین انکشافات، فلسفے کے بنیادی سوالات اور تصوف کی باطنی سچائیوں کا احاطہ کرتے ہیں تو ہمیں کائنات کا ایک ایسا متوازن اور مربوط تصور ملتا ہے جو انسانی عقل کو حیرت میں ڈال دیتا ہے اور حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے لے کر آج کے دور کے جدید ترین سائنسی تجربات تک کی یہ ساری مسافت دراصل اسی ایک حقیقت کی تلاش کا سفر ہے کہ یہ کائنات کہاں سے آئی اور اس کا انجام کیا ہے جہاں مذہب ہمیں یہ بتاتا ہے کہ کائنات کا خالق ایک با شعور، علیم اور مطلق ہستی ہے اور سائنس بالخصوص کوانٹم فزکس اور کوانٹم کوہورنس کے نظریات یہ ثابت کرتے ہیں کہ کائنات کا مادہ اور اس کے قوانین کسی اندھے اتفاق کی پیداوار نہیں بلکہ ایک انتہائی منظم، مربوط اور شعوری نیٹ ورک کا حصہ ہیں اور دوسری طرف تصوف کے سلاسلِ فکر خواہ وہ ابن عربی کا نظریہ وحدت الوجود ہو یا مجدد الف ثانی کا نظریہ وحدت الشہود ہوں یا پھر ویدانت اور مغربی فزکس دانوں کے نظریات ہوں وہ سب مل کر اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ کائنات کا باطن اور اس کا ظاہر ایک ہی سچائی کے دو مختلف روپ ہیں اور جب انسان اپنے اندر کی دنیا کو سدھارتا ہے اور اپنے علم و عمل کو اس کائناتی نظم کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے تو وہ زندگی کے اس حقیقی مقصد کو پا لیتا ہے جس کے لیے اسے اس کائنات میں بھیجا گیا تھا اور یہی وہ عظیم نقطہِ وصل ہے جہاں سائنس اور مذہب ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہونے کے بجائے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر انسان کو کائنات کی اصل حقیقت سے روشناس کراتے ہیں اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا کیونکہ کائنات کے اسرار جتنے کھلتے جائیں گے خالقِ کائنات کی عظمت اور حکمت کا یہ سفر اتنا ہی گہرا اور وسیع ہوتا چلا جائے گا۔
سائنس، مذہب اور فلسفے کے اس ہم آہنگ سفر میں جب ہم انسانی فکر اور کائناتی حقیقت کے اخری افق پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ انسان کی طلب اور علم کی تلاش کا یہ سفر کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے کیونکہ ہر نئی سائنسی دریافت اور کوانٹم فزکس کا ہر نیا تجربہ کائنات کے پردے کے پیچھے چھپے ہوئے الٰہی اور لا محدود نظام کی صرف ایک چھوٹی سی جھلک پیش کرتا ہے اور جب ہم مادی اور روحانی علوم کا مجموعی مطالعہ کرتے ہیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ کوانٹم فزکس اور جدید نظریاتی طبیعیات دراصل مذہب کے ان بنیادی عقائد کی نفی نہیں کرتیں بلکہ ان کی سائنسی توثیق کا ذریعہ بنتی ہیں جہاں مادے کا سخت اور بے جان وجود تحلیل ہو کر توانائی اور لہروں کے روپ میں بدل جاتا ہے اور مشاہدہ کرنے والے کا شعور اس کی بنیادی شکل متعین کرتا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کائنات کی بنیاد میں صرف مادہ نہیں بلکہ ایک مطلق، ازلی اور ابدی کائناتی شعور موجود ہے جس نے اس تمام نظام کو عدم سے وجود بخشا اور اس کے قوانین کو اتنی باریکی اور فائن ٹیوننگ کے ساتھ ترتیب دیا کہ زندگی، انسان، علم اور سچائی کا وجود ممکن ہو سکے اور یوں جب انسان کوانٹم میکینکس کی پیچیدگیوں، انبیاء کی تعلیمات اور صوفیاء کے وجدانی تجربات کو ایک نظر سے دیکھتا ہے تو اس پر یہ راز افشا ہوتا ہے کہ علم کی تمام شاخیں چاہے وہ فزکس کی لیبارٹری ہو، فلسفے کا مطالعہ ہو یا الہامی کتب اور صوفیانہ مشاہدات ہوں، وہ سب مل کر انسان کو اسی ایک ربِ کریم کی معرفت، اس کی عظمت اور اس کے بے مثال وجود کی طرف لے جاتی ہیں جو تمام عوالم کا خالق و مالک ہے اور جس کی ذات ازل سے قائم ہے اور ابد تک بغیر کسی زوال کے قائم رہے گی۔
