فلوریڈا میں نجی طیارہ تباہ، تمام 9 افراد ہلاک

Wreckage of a private aircraft at a Florida residential crash site as emergency responders investigate.

امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

حادثہ پام بیچ کاؤنٹی میں صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ مارالاگو سے تقریباً 7 میل دور پیش آیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نجی کمپنی کا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق حادثہ اتوار کو پام بیچ کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا۔ طیارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ مارالاگو سے تقریباً 7 میل کے فاصلے پر گرا۔

حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی اور متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر کارروائی کی، جبکہ حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک ہولناک سانحہ قرار دیا۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ طیارہ رہائشی علاقے میں کیسے گرا۔

Related posts

Leave a Comment