ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ زبینہ مشتاق کا چمن کے تعلیمی اداروں کا دورہ

ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق چمن کے تعلیمی ادارے کے دورے کے دوران

ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق کا چمن کے تعلیمی اداروں کا دورہ، لواحقین کوٹہ اجلاس کی صدارت بھی کی

تحریر: سید سردار محمد خوندئی

چمن: ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق نے چمن کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران مس زبینہ مشتاق نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول چمن کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی ہال، ٹریننگ ہال اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے جاری تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہ کیا، مختلف کلاس رومز میں تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈویژنل ڈائریکٹر نے سباون اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں مختلف کلاس رومز میں جا کر طلبہ سے سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کو جانچا۔ انہوں نے طلبہ کی بہترین کارکردگی اور اساتذہ کی محنت و لگن کو سراہتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اور سباون اسکول کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور تعلیمی ماحول و تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق نے لواحقین کوٹہ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں اس کوٹے کے تحت زیرِ غور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

مس زبینہ مشتاق نے تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران تعلیمی معیار، طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں جاری مثبت سرگرمیوں اور اساتذہ کی محنت و لگن کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مس زبینہ مشتاق کو روایتی بلوچی چادر پہنا کر عزت و احترام کا اظہار کیا۔

Related posts

Leave a Comment