Picture of Syed Sardar Muhammad Khondai

Syed Sardar Muhammad Khondai

جشنِ آزادی زندہ قوموں کا شعار اور تعلیم اس کی حفاظت کی کنجی ہے، سید سردار خوندئی۔

اقراء علمی مرکز چمن میں یومِ آزادی اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب، پوزیشن ہولڈر طلباء میں نقد انعامات تقسیم

چمن (خصوصی رپورٹ)
اقراء علمی مرکز چمن کے دونوں اداروں میں یومِ آزادی اور ششماہی امتحانات کے نتائج کے سلسلے میں پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔
بوائز سیکشن کی تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر صحافی اور اقراء علمی مرکز چمن کے بانی و سربراہ سید سردار محمد خوندئی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکاء اور طلباء نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ پیش کیا۔
تقریب میں طلباء کے درمیان تقریری مقابلے بھی منعقد ہوئے، اور طلباء نے کراٹے کی شاندار کرتب دکھائے ملی قومی نغمے پیش کیا۔جن میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے جمعہ خان اچکزئی، امان اللہ شادمن، نصیب اللہ اچکزئی سمیت دیگر اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سید سردار محمد خوندئی نے کہا کہ جشنِ آزادی زندہ قوموں کا شعار ہے اور تعلیم اس کی حفاظت کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے گھر کی حیثیت رکھتا ہے، اس کی خدمت ہمیں ہر میدان میں کرنی چاہیے۔ پاکستان طویل قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کٹھن دور میں کامیاب زندگی گزارنے اور ملک کی خدمت کا واحد راستہ حصولِ علم ہے۔ اگر خدانخواستہ ہم نے علم حاصل کرنے میں لاپرواہی برتی تو ہم اندھوں کی مانند ہوں گے۔ انہوں نے معاشرے کے ہر فرد اور والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں اور اساتذہ کرام اس میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہو۔
آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح گرلز سیکشن میں بھی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچیوں نے رنگا رنگ ترانے، ملی نغمے اور بہترین تقاریر پیش کیں۔