Picture of Staff report

Staff report

کوزھک ٹاپ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ، گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

چمن (سید سردار محمد خوندئی)

کوئٹہ۔چمن قومی شاہراہ پر شیلہ باغ کے مقام، کوژھک ٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کے بعد لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے قومی شاہراہوں پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔