گلگت سے کوئٹہ تک علم کا پل: جامعہ بلوچستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان تاریخی معاہدہ کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر باضابطہ دستخط کیے گئے، جسے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایم او یو کے تحت دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی پروگراموں کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، آن لائن کلاسز کے انعقاد اور تعلیمی دوروں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدے سے طلباء و اساتذہ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور جدید تحقیق کو فروغ دینے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کا پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جامعات مل کر اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیق اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں گی۔ بعد ازاں مہمان وائس چانسلر نے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات اور لیبز کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔

دونوں جامعات کے وائس چانسلرز تعلیمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے موقع پر۔

کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): گلگت بلتستان اور بلوچستان کے درمیان تعلیمی روابط مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جامعہ بلوچستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تدریسی شعبوں میں باہمی روابط مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ایم او یو کے تحت دونوں جامعات تعلیمی پروگراموں کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، آن لائن کلاسز اور تعلیمی دوروں کے انعقاد میں تعاون کریں گی۔

اس معاہدے کے نتیجے میں طلبہ اور اساتذہ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے، تعلیمی مہارتوں میں اضافے اور جدید تحقیق کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

اس موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جامعات اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیقی سرگرمیوں میں اضافے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔

بعد ازاں مہمان وائس چانسلر نے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات اور لیبارٹریوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کی تعلیمی خدمات اور تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا۔

یہ معاہدہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے درمیان تعلیمی روابط کے فروغ، علم کے تبادلے اور اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Related posts

Leave a Comment