اُلُنگ میں روسی اور شمالی کوریائی طیاروں سے متعلق متضاد پیغامات نے ہنگامی اطلاع رسانی اور سرکاری اعتماد پر سوالات اٹھا دیے (تحریر: سارہ ابراہیم، امریکا) حکومت شہریوں کو پناہ لینے کی ہدایت دے تو ان کے ذہن میں سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ باہر نکلنا کب محفوظ ہوگا۔ 24 نومبر کی صبح جنوبی کوریا کے جزیرے اُلُنگ میں جب اس سوال کا جواب سامنے آیا تو ایک نئی الجھن نے جنم لے لیا۔ پہلے سرکاری پیغام میں روسی طیاروں کا ذکر کیا گیا، لیکن خطرہ ٹلنے…
Read MoreDay: نومبر 24، 2026
چمن چیمبر آف کامرس کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات، بارڈر کی بندش اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر تفصیلی گفتگو
چمن بارڈر کھولنے، آئی ٹی ٹی ایم ایس کو ڈرائی پورٹ قرار دینے اور انڈسٹریل زون کی بحالی کا مطالبہ، اسپیکر کی مسائل حل کرانے کی یقین دہانی چمن (سید سردار خوندئی + پ ر): چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں چمن بارڈر کی بندش، مقامی آبادی کو درپیش معاشی مشکلات اور درآمدات و برآمدات کی بحالی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رکن قومی…
Read Moreگلگت سے کوئٹہ تک علم کا پل: جامعہ بلوچستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان تاریخی معاہدہ کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر باضابطہ دستخط کیے گئے، جسے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایم او یو کے تحت دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی پروگراموں کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، آن لائن کلاسز کے انعقاد اور تعلیمی دوروں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدے سے طلباء و اساتذہ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور جدید تحقیق کو فروغ دینے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کا پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جامعات مل کر اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیق اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں گی۔ بعد ازاں مہمان وائس چانسلر نے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات اور لیبز کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔
کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): گلگت بلتستان اور بلوچستان کے درمیان تعلیمی روابط مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جامعہ بلوچستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں…
Read Moreایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کا بازاروں کا دورہ، آٹے اور ایل پی جی کی قیمتوں کا جائزہ
دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کی ہدایت، زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ چمن (سید سردار محمد خوندئی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور آٹے، ایل پی جی گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخ معلوم کیے اور دکانداروں سے قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی…
Read More