سعودی عرب نے ریاض کی طرف آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرونز تباہ کردیے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے روکنے کی نمائشی تصویر۔

سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے 2 بیلسٹک میزائل اور مشرقی صوبے کی طرف بڑھنے والے 3 ڈرونز تباہ کردیے

 

سعودی عرب کی اتحادی افواج نے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل اور تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی صوبے کی جانب آنے والے تین ڈرونز فضا میں ہی تباہ کردیے۔

فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی دارالحکومت ریاض پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے حوثیوں کے ایک حملے میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع سعودی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

سعودی عرب کا مشرقی صوبہ بھی گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد حملوں کی زد میں ہے۔ اسی علاقے میں سعودی آرامکو کا ہیڈکوارٹر بھی موجود ہے، جسے اکتوبر میں ہونے والے ایک حملے کے دوران بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

Related posts

Leave a Comment