میٹا پر اینڈرائڈ صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی کے معاملے میں 245 ارب روپے سے زائد جرمانہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا پر اینڈرائڈ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے معاملے میں 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، یعنی 245 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی نے ہفتے کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ میٹا نے اینڈرائڈ صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز تک ان کی رضامندی حاصل کیے یا انہیں آگاہ کیے بغیر رسائی حاصل کی۔
اتھارٹی کے مطابق میٹا کو فیس بک ایپ کے ایک فیچر کے ذریعے صارفین کی ذاتی گیلریوں میں موجود تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل تھی۔ یہ فیچر صارفین کو ان کی گیلری میں موجود ایسا مواد تجویز کرتا تھا جسے وہ فیس بک پر پوسٹ کرسکتے تھے۔
اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی نے اپنے بیان میں اس معاملے کو صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ضوابط کے تناظر میں اٹھایا ہے۔
