دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ڈائمنڈ بٹر فلائی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی بین الاقوامی فلم ایوارڈ میں کامیابی کی نمائشی تصویر۔

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ڈائمنڈ بٹر فلائی ایوارڈ جیت لیا

 

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے دوسرے اوپن یوریشین فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ڈائمنڈ بٹر فلائی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

دنانیر مبین کو یہ اعزاز فلم ”میرا لیاری“ میں شاندار اداکاری پر دیا گیا۔ اداکارہ نے جمعرات کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔

فلم ”میرا لیاری“ میں دنانیر مبین کا کردار

فلم ”میرا لیاری“ میں دنانیر مبین نے افسانہ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، جو کراچی کے علاقے لیاری میں معاشرتی پابندیوں اور والد کی مخالفت کے باوجود فٹبال کھیلنے کا خواب پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی جدوجہد کو پیش کرتی ہے جو مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اپنے شوق اور خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کرتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment