بھارتی اداکار ایشور ٹھاکر گردے کی بیماری کے باعث آئی سی یو میں داخل
ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار اور کامیڈین ایشور ٹھاکر گردے کی بیماری کے باعث ممبئی کے علاقے تھانے کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں طبی صورتحال کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ایشور ٹھاکر کو بھارتی کامیڈی ڈراموں ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ اور ’ایف آئی آر‘ میں اداکاری کے باعث شہرت ملی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے وہ صحت کے مسائل کے ساتھ مالی مشکلات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔
اداکار کی بہن کے مطابق ایشور ٹھاکر کی طبی مشکلات کا آغاز 2020 میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن سے تقریباً تین ماہ قبل پاؤں میں ہونے والے ایک زخم سے ہوا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بعد ازاں ان کی صحت سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوتا گیا اور اب وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
