واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام سے میڈیا شیئر کرنے کی آزمائش

واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام سے براہ راست میڈیا شیئر کرنے کی آزمائش

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے ذریعے فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود تصاویر، ویڈیوز اور ریلز کو براہ راست واٹس ایپ پر شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق یہ نیا کراس شیئرنگ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز میں آزمایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں میڈیا پِکر کھولنے پر صارفین کو دستیاب میڈیا ذرائع کی فہرست میں فیس بک اور انسٹاگرام کے آپشنز بھی نظر آئیں گے۔ صارفین ان پلیٹ فارمز پر موجود اپنی اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز منتخب کرکے انہیں واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کا میڈیا ایک گرڈ کی صورت میں دکھایا جائے گا، جس سے صارفین کے لیے مطلوبہ تصویر، ویڈیو یا ریل تلاش کرکے منتخب کرنا آسان ہوجائے گا۔

یہ فیچر فی الحال محدود بیٹا صارفین کے لیے آزمائشی مرحلے میں ہے۔ عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کب شروع ہوگی، اس حوالے سے ابھی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

Related posts

Leave a Comment