صبا قمر کا ماضی کی محبت سے متعلق اہم انکشاف

صبا قمر کا ماضی کی محبت سے متعلق انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی ایک محبت کا تذکرہ کیا ہے۔

برطانیہ میں موجود صبا قمر نے لندن میں ایس کے ٹی ویلفیئر کے تحت منعقدہ ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی اور ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

تقریب کے دوران اداکارہ سے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ جواب میں صبا قمر نے بتایا کہ چند سال قبل انہیں ایک ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔

صبا قمر نے وضاحت کی کہ مذکورہ اداکار ان کے کسی ڈرامے میں شریک اداکار نہیں تھے بلکہ وہ ان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرچکی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ چونکہ مذکورہ اداکار اب شادی شدہ ہیں، اس لیے وہ ان کا نام ظاہر نہیں کریں گی۔

Related posts

Leave a Comment