تھل کار ریلی: بہترین انتظامات نے شرکاء کے دل جیت لیے، سردار قیصر عباس مگسی کی مہمان نوازی کے چرچے
مسلم لیگی کارکن نوید علی بھٹی آف سیالکوٹ سمیت دیگر معزز مہمانوں کی خصوصی شرکت
لیہ چوک اعظم (زاہد شریف): تھل کار ریلی کے موقع پر سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری، بانی و چیئرمین تھل کار ریلی سردار قیصر عباس مگسی کی جانب سے شرکاء اور مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے، جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا۔
سردار قیصر عباس مگسی نے کار ریلی کے کامیاب انعقاد کے لیے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے انتظامی امور کی خود نگرانی کی۔ ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں، ڈرائیورز، ٹیموں اور دیگر شرکاء کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔
اس موقع پر چوہدری حاجی محمد منشاء سندھو، حاجی عبدالستار سندھو، چوہدری عمران سندھو، چوہدری رضوان سندھو اور چوہدری عبداللہ سندھو نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سیالکوٹ سے مسلم لیگی کارکن نوید علی بھٹی، جنہیں چوہدری نوید بھٹی کے نام سے بھی یاد کیا گیا، بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔
سردار قیصر عباس مگسی کے خیمے میں مہمانوں کے لیے پرتکلف کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جہاں آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور روایتی مہمان نوازی کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
شرکاء نے بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی پر سردار قیصر عباس مگسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ تھل کار ریلی کے دوران ان کی میزبانی اور مہمان نوازی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
اس موقع پر سردار قیصر عباس مگسی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھل کار ریلی نہ صرف خطے کی پہچان ہے بلکہ سیاحت کے فروغ، مقامی ثقافت کے تعارف اور علاقے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تھل کار ریلی کے شاندار انتظامات اور مہمان نوازی نے شرکاء کے لیے یادگار لمحات رقم کیے۔
