حسن ابدال میں آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر فوری احکامات

آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی زیرِ صدارت حسن ابدال میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری، تفصیلات کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت TMA ہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کھلی کچہری میں ضلع اٹک کے شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور…

Read More

اٹک چیمبر آف کامرس میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی پروقار تقریب اٹک (اعجازالحسن سے) — 14 اگست 2026ء اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ تقریب میں صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شاہد زمان، سینئر نائب صدر محمد عاجز، ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر کے دیگر نمائندگان…

Read More

شدید بارش کے دوران ریسکیو 1122 اٹک ہائی الرٹ، اہلکار فیلڈ میں متحرک

 شدید بارش کے دوران ریسکیو 1122 اٹک ہائی الرٹ، ریسکیو اہلکار فیلڈ میں متحرک اٹک: آج ہونے والی شدید بارش کے دوران ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ ہائی الرٹ رہا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف حساس مقامات پر موجود رہا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار تیز پانی کے بہاؤ، طوفانی صورتحال اور ندی نالوں کے علاقوں میں تعینات رہے جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران پانی کے جمع شدہ مقامات، ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی سے دور رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ شہر کے…

Read More

آرمی پبلک سکول اٹک کے طالب علم کا جشنِ آزادی پر خصوصی پیغام

جشنِ آزادی آرمی پبلک سکول اٹک کے ہونہار طالب علم محمد حیدر علی کا بچوں اور نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام اٹک جشنِ آزادی کے موقع پر آرمی پبلک سکول اٹک کے ایک ہونہار طالب علم نے بچوں اور نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور بے شمار مشکلات کے بعد حاصل ہونے والی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔طالب علم…

Read More

اٹک میں محفوظ اور قانونی ہجرت سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

اٹک کے کلووال اور بھرٹہ دینہ میں محفوظ و قانونی ہجرت سے متعلق آگاہی سیشنز اٹک (بیورو چیف): مائیگرنٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کے تعاون سے اٹک کے گاؤں کلووال اور بھرٹہ دینہ میں شہریوں اور طلبہ کے لیے محفوظ اور قانونی ہجرت کے موضوع پر آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیشنز کا مقصد بیرونِ ملک ملازمت، تعلیم یا رہائش کے لیے ہجرت کے خواہشمند افراد کو مستند معلومات فراہم کرنا اور غیر قانونی ہجرت سے وابستہ خطرات سے آگاہ کرنا تھا۔ مائیگرنٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کی…

Read More

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ

مکہ مکرمہ سعودی عرب کا مقدّس ترین شہر ہے، جہاں اگست 2026 میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان ایک تاریخی سہ جانبہ دفاعی معاہدہ طے پایا بیورو چیف اٹک — رپورٹ ہے، جسے "مکہ معاہدہ” کا نام دیا گیا ہے اور اس نے اسلامی دنیا بالخصوص پاکستان اور سعودی عرب میں اتحاد کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔ مکہ مکرمہ وہ مبارک شہر ہے جہاں کعبۃ اللہ اور مسجد الحرام واقع ہیں۔ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان روزانہ مکہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں…

Read More

حضرو منورہ آباد میں فائرنگ، خاتون جاں بحق، 2 زخمی؛ شوہر بھی ہلاک

 تحصیل حضرو منورہ آباد میں شوہر کی فائرنگ، بیوی جاں بحق، ساس اور بہن زخمی، فائرنگ کرنے والے شوہر نے خودکشی کر لی اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے علاقے منور آباد میں 22 سالہ احسان اللہ ولد نذیر نے گھر میں فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر اس کی 22 سالہ اہلیہ جاں بحق ہو گئی، جبکہ 18 سالہ دخترِ نذیر (بہن) اور 40 سالہ زوجہ محمد لیاقت (ساس) زخمی ہو گئیں۔ فائرنگ کے بعد احسان اللہ نے خود کو…

Read More

سپیریئر کالج جنڈ کی شاندار کامیابی، محمد شاکر اللہ نے تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سپیریئر کالج جنڈ کا میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی کا تسلسل، محمدشاکر اللہ نے تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی اٹک (نمائندہ خصوصی): سپیریئر گروپ آف کالجز جنڈ کیمپس نے ایک بار پھر تعلیمی میدان میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحانات 2026ء میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔کالج کے ہونہار طالب علم محمد شاکر اللہ (رول نمبر 931709) نے کل 1200 میں سے 1152 نمبر حاصل کرکے پوری تحصیل میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ محمد شاکر اللہ کا تعلق ضلع اٹک کے سب…

Read More

اٹک میں پرائس کنٹرول اجلاس، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اٹک: اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ اٹک: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، جبکہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس اٹک میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس…

Read More

اٹک: نئے افسران کے لیے رہائشی و دفتری سہولیات کا جائزہ، اے ڈی سی انیل سعید کا دورہ

نئے تعینات افسران کے لیے رہائشی و دفتری سہولیات کا جائزہ، اے ڈی سی انیل سعید کا مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ اٹک (بیورو چیف اعجازالحسن): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) اٹک انیل سعید نے ضلع بھر میں مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا اور نئے تعینات ہونے والے افسران کے لیے رہائشی و دفتری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے…

Read More