شدید بارش کے دوران ریسکیو 1122 اٹک ہائی الرٹ، اہلکار فیلڈ میں متحرک

 شدید بارش کے دوران ریسکیو 1122 اٹک ہائی الرٹ، ریسکیو اہلکار فیلڈ میں متحرک

اٹک: آج ہونے والی شدید بارش کے دوران ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ ہائی الرٹ رہا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف حساس مقامات پر موجود رہا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار تیز پانی کے بہاؤ، طوفانی صورتحال اور ندی نالوں کے علاقوں میں تعینات رہے جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران پانی کے جمع شدہ مقامات، ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی سے دور رہنے کی تلقین کرتے رہے۔
شہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو اہلکاروں نے پانی میں پھنسے رکشوں اور موٹر سائیکل سواروں کی مدد کی اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے میں معاونت فراہم کی۔