Picture of Ijaz Ul Hasan

Ijaz Ul Hasan

سپیریئر کالج جنڈ کا میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی کا تسلسل، محمدشاکر اللہ نے تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اٹک (نمائندہ خصوصی): سپیریئر گروپ آف کالجز جنڈ کیمپس نے ایک بار پھر تعلیمی میدان میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحانات 2026ء میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔کالج کے ہونہار طالب علم محمد شاکر اللہ (رول نمبر 931709) نے کل 1200 میں سے 1152 نمبر حاصل کرکے پوری تحصیل میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ محمد شاکر اللہ کا تعلق ضلع اٹک کے سب سے پسماندہ گاؤں کانی کی ڈھوک بندل خیل سے ہے اور وہ اس وقت جنڈ میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ محکمہ تعلیم کے استاد احمد نور کے فرزند ہیں، جو اس وقت گورنمنٹ سکول گلیال میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں،محمدشاکر اللہ پاکستان آرمی کے ہونہار سولجر گل رحمان خٹک کے بھانجے ہیں، جو اس وقت لاہور میں ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔مجموعی طور پر بھی کالج کا رزلٹ انتہائی شاندار رہا، جس میں طالبات کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد اور طلبہ کا 90.19 فیصد رہا۔ کالج انتظامیہ، اساتذہ، اور علاقے کی سماجی و تعلیمی شخصیات نے محمد شاکر اللہ اور ان کے اہل خانہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔