اے پی ایس اینڈ سی اٹک کینٹ کی شاندار کامیابی
اے پی ایس اینڈ سی کے ریجنل سپورٹس مقابلے نوشہرہ کینٹ میں جاری ہیں، جن میں ریجن کے 12 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔ آج نوشہرہ کینٹ میں باسکٹ بال کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں اے پی ایس اینڈ سی اٹک کینٹ کی ٹیم نے کپتان محمد اذان کی قیادت میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اے پی ایس اینڈ سی اٹک نے ریجنل باسکٹ بال مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کارکردگی پر اے پی ایس اینڈ سی اٹک کو ٹرافی اور سلور میڈلز سے نوازا گیا۔

ٹیم کے کپتان محمد اذان نے اس کامیابی کا سہرا اپنی پوری ٹیم کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ہماری ٹیم کی نہیں بلکہ اے پی ایس اینڈ سی کے تمام طلبہ، تمام اساتذہ اور اسٹاف کی مشترکہ محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سر کی محنت اور حوصلہ افزائی نے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اے پی ایس اینڈ سی اٹک کے تمام طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد!
اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

