آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر کی جانب سے ڈائریکٹر پیسی فیصل آباد کو تعریفی شیلڈ پیش افتخار احمد فیصل آباد، 3 نومبر 2026ء: انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جناب گیر تھامس ٹونسٹول (Geir Thomas Tonstol) نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI) فیصل آباد کے ڈائریکٹر جناب احسان الحق (Ihsan ul Haq) کو ان کی غیر معمولی کارکردگی، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ پیش کی۔ یہ شیلڈ کنٹری ڈائریکٹر کے 3 نومبر 2026ء کو فیصل آباد کے دورے کے موقع…
Read Moreپنجاب
لاہور سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے سرویلنس ڈرون ٹکرا کر گر گیا
لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے سرویلنس ڈرون ٹکرا کر گر گیا، تحقیقات شروع جلو موڑ کی جانب سے آنے والا جدید ڈرون رات ساڑھے 12 بجے عمارت کی بیرونی دیوار سے ٹکرایا، کیمرہ اور بیٹری لائٹس فعال حالت میں ملیں۔ لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ہیڈکوارٹر کی عمارت سے ایک جدید سرویلنس ڈرون ٹکرا کر نیچے گر گیا، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈرون رات تقریباً ساڑھے 12 بجے جلو موڑ کی جانب سے آیا اور…
Read Moreانیل سعید کی اسلام آباد سی ڈی اے میں نئی ذمہ داری، اٹک میں خدمات کو خراجِ تحسین
اٹک میں انیل سعید کی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اسلام آباد میں نئی ذمہ داری پر نیک تمنائیں اٹک (رپورٹ: اعجاز الحسن) ضلع اٹک میں شہری سہولیات کی بہتری، صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی انتظامی خدمات انجام دینے والے انیل سعید صاحب کی اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) میں ڈپٹی کمشنر کی نئی ذمہ داری پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اٹک میں ان کی خدمات، عوامی مسائل میں…
Read Moreبہترین میڈیا کوریج پر اعزاز، اعجاز الحسن اور ملک کامران کو ایپسما اٹک کے سرٹیفکیٹس پیش
اٹک: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) تحصیل اٹک نے بہترین میڈیا کوریج اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعجاز الحسن اور ملک کامران کو سرٹیفکیٹس پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق ایپسما تحصیل اٹک کے جنرل سیکرٹری ملک شیراز نے تنظیم کی ایک پروقار تقریب کی بہترین میڈیا کوریج پر دونوں صحافیوں کو مدعو کیا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ اس موقع پر اعجاز الحسن اور ملک کامران کی میڈیا کوریج اور مثبت صحافتی کردار کو سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ میڈیا تعلیمی، سماجی اور عوامی…
Read Moreمری میں اسکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے اور ڈرائیور زخمی
مری میں اسکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے اور ڈرائیور جھلس کر زخمی مری: مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 بچے اور ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ لوئر موہڑا بڑاہوتر کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول وین بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جاگری۔ حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث اس میں سوار بچے اور ڈرائیور متاثر ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں…
Read Moreحنا جاوید قتل کیس، پنجاب حکومت نے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے دی
حنا جاوید قتل کیس: پنجاب حکومت نے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے دی لاہور: پنجاب حکومت نے حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی ڈی جی سی سی ڈی سہیل ظفر کریں گے۔ کمیٹی میں ڈی آئی جی لاہور اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 45 سالہ حنا جاوید کی لاش 20…
Read Moreاٹک میں انیل سعید کی انتظامی کاوشیں اور صفائی اقدامات
شہری خدمت کا سفر — اٹک میں انیل سعید کی انتظامی کاوشیں اٹک: ضلع اٹک میں انتظامی امور اور شہری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید کی سرگرمیاں نمایاں رہی ہیں۔ سرکاری ریکارڈ اور مختلف مواقع پر جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق انیل سعید نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی اٹک کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے بھی شہری مسائل کے حل اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد اقدامات کی نگرانی کی۔ میونسپل کمیٹی اٹک سے متعلق ایک انتظامی اجلاس…
Read Moreسید بابر علی: قوم کی تعمیر کرنے والے کی ایک فراموش شدہ داستان
از: اصغر علی تبسم سید بابر علی نے حال ہی میں اپنی زندگی کی دوسری صدی میں قدم رکھا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی سنگِ میل ہے، اور اس سے بھی زیادہ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس عمر میں بھی ان کی سوچ کی شفافیت اور علم و فکر کے بارے میں ان کا تجسس برقرار ہے۔ پیکیجز لمیٹڈ اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے لیے ان کی خدمات کے بارے میں بجا طور پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ ان اداروں نے پاکستان کی…
Read Moreلاہور کی زہریلی فضا، اربوں کا سموگ تھیٹر
میاں افتخار احمد لاہور کی فضا زہر آلود ہے اور یہ زہر ہر سانس کے ساتھ شہر کے 13 ملین باشندوں کے پھیپھڑوں میں اتر رہا ہے۔ ستمبر 2026 کی صبح 9 بجے اور 30 منٹ پر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 194 تک پہنچ گیا جسے انتہائی غیر صحت بخش قرار دیا جاتا ہے اور اس وقت یہ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ یہ کوئی حادثاتی امر نہیں بلکہ ایک مسلسل گرتی ہوئی صورتحال کا منطقی انجام ہے۔ 2025 میں…
Read Moreاٹک ویمن چیمبر کا دسواں سالانہ اجلاس، ساتویں انتخابات بھی منعقد
اٹک ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دسواں سالانہ جنرل اجلاس ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہوا جس میں چیمبر کی 300 ممبران خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر عبد الحسیب خان تھے اجلاس کے دوران چیمبر کے ساتویں انتخابات بھی منعقد کیے گئے جن میں صدر، سینئر نائب صدر، اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر اٹک ویمن چیمبر آف کامرس حنا منصب خان نے کہا کہ سالانہ جنرل اجلاس چیمبر کی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہے…
Read More