اٹک ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دسواں سالانہ جنرل اجلاس ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہوا جس میں چیمبر کی 300 ممبران خواتین نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر عبد الحسیب خان تھے اجلاس کے دوران چیمبر کے ساتویں انتخابات بھی منعقد کیے گئے جن میں صدر، سینئر نائب صدر، اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا گیا۔
اس موقع پر سابق صدر اٹک ویمن چیمبر آف کامرس حنا منصب خان نے کہا کہ سالانہ جنرل اجلاس چیمبر کی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہے جبکہ انتخابات کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ نئی منتخب قیادت آئندہ دو سال کے دوران اٹک کی خواتین کی کاروباری و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے گی حنا منصب خان کے مطابق اٹک ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزارت تجارت کے تحت کام کر رہا ہے اور چیمبر کا مقصد خواتین کو کاروباری میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ضلع کی معاشی ترقی میں ان کے کردار کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
