قلعہ عبداللہ (سید سردار محمد خوندئی سے) — گلستان کاریز، ضلع قلعہ عبداللہ میں غبیزئی قوم کی دو ذیلی شاخوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری قبائلی دشمنی ختم ہوگئی۔ میاداد کہول اور اعوان کہول کے درمیان غبیزئی قوم کی دشمنی کا خاتمہ ایک تاریخ ساز پشتون جرگے کے ذریعے ہوا۔ جرگے میں دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے صلح قبول کی۔ حاجی احمد خان غبیزئی کے خاندان، میاداد کہول، اور حاجی جیلانی خان غبیزئی کے خاندان، اعوان کہول، کے درمیان روغہ جوڑہ ہوئی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد موجود…
Read Moreبلوچستان
چمن چیمبر کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری، اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی مہمانِ خصوصی چمن( سید سردار محمد خوندئی ) چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری چیمبر ہاؤس چمن میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی تھے۔ تقریب میں چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر حاجی علاؤالدین اچکزئی، سینئر نائب صدر حاجی عطاء اللہ اور نائب صدر شیر زمان اچکزئی…
Read Moreچمن DCC اجلاس، BSDI فیز III کے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کا جائزہ
چمن ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس، BSDI فیز-III کے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کا جائزہ چمن (سید سردار محمد خوندئی): اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی مشترکہ زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر چمن اسکاؤٹس کی خصوصی شرکت و معاونت حاصل رہی، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان سسٹین…
Read Moreپی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ، اقراء علمی مرکز چمن کامیاب
صادق کرکٹ گراؤنڈ چمن میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، اقراء علمی مرکز چمن نے سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی۔ چمن (سید سردار محمد خوندئی): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026-27 کا چمن میں باقاعدہ آغاز ہوگیا، جہاں صادق کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان کرکٹرز نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چمن کے چیئرمین احمد خان، ڈسٹرکٹ صدر عبدالودود…
Read Moreپولیس فورس عوام کے تحفظ اور قیامِ امن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، آئی جی پولیس بلوچستان
کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس ایک منظم اور نظم و ضبط کی پابند فورس ہے جو عوام کے جان و مال کے تحفظ، قیامِ امن اور دہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا…
Read Moreپشتون کلچر ڈے: پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا خوبصورت حصہ ہے، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتون کلچر ڈے پر پشتون برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے ثقافتی ورثے کے تحفظ پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا ایک اہم اور خوبصورت حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارہ اور انسان دوستی کی اعلیٰ روایات نمایاں…
Read Moreپشتون قومی روایات ہماری اصل طاقت، تعلیم ان کا محافظ ہے: سید سردار خوندائی
پشتون قوم کی تاریخی صفات کو زندہ رکھنا ہی اصل طاقت اور تعلیم اس کی حفاظت ہے۔ سید سردار خوندئی چمن (خصوصی رپورٹ) پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے شہر کے معروف تعلیمی ادارے اقراء علمی مرکز بوائز سیکشن میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ادارے کے طلباء نے اس تاریخی دن کی مناسبت سے تقاریر اور پشتو اشعار پیش کیے، جبکہ دو مختلف گروپوں نے پشتون قوم کا روایتی اتنڑ پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر صحافی و…
Read Moreبلوچستان میں آپریشن شعبان 2، 6 دہشت گرد ہلاک، 9 گرفتار
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، 6 دہشت گرد ہلاک، 9 مشتبہ افراد گرفتار بلوچستان میں آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ساران تنگی کے علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ساران تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی میں…
Read More