مصطفیٰ کمال کا اعلان، کراچی تیار ہے ظلم کا خاتمہ ہوگا

یم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کراچی میں نئے صوبوں کی تحریک کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے۔

کراچی تیار ہے، ظلم کا خاتمہ ہوگا ۔ انشاء اللہ اگلے سال سے پاکستان کی حقیقی آزادی کے دائمی عہد کا آغاز ہوگا۔ مصطفی کمال

کراچی ۔رپورٹ شاہد غزالی

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنماءمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی تیار ہے، ظلم کا خاتمہ ہوگا اور مظلوم عوام کے لیے راحت کا دور شروع ہونے والا ہے۔ انشاء اللہ اگلے سال سے پاکستان کی حقیقی آزادی کے دائمی عہد کا آغاز ہوگا۔ وہ گذشتہ شب ڈسٹرکٹ کورنگی کے زمہ داران اور کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 73 کا آئین آسمانی صحیفہ نہیں؛ آئینِ پاکستان کی خود ساختہ چیمپئین پیپلزپارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے آئین میں 27 ترامیم کروا چکی۔انھوں نے اعلان کیا کہ
نئے صوبوں کے حق میں کراچی اپنی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں اپنا فیصلہ سنائے گا۔ انھوں نے کہا 16 سال میں وفاق سے 22 ہزار ارب روپے ملنے کے باوجود کراچی سے کشمور دھول اڑ رہی ہے۔ اندرون سندھ سینکڑوں ماؤں کی بیٹیاں اغواء ہوجاتی ہیں، معصوم بچے ایڈز میں مبتلاء ہورہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔روزانہ کھلے میں ہولز میں گر کر، ڈمپروں کے نیچے، موبائل فون چھننے پر قوم کے بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن نہ تو کسی کی غیرت جاگتی ہے اور نہ کوئی ریلی نکالی جاتی ہے۔نئے صوبوں کی تحریک عام انتخابات یا نشستوں کے حصول کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی سنجیدہ جدوجہد ہے۔ہم تمام جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن اور ہوش مندی سے کررہے ہیں۔جو خود کانٹا چبھنے کی تکلیف برداشت نہیں کرسکتے وہ نئے صوبوں کے قیام پر سندھ کے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ہم نے بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد پاکستان کے معاشی حب کراچی کو راء کے تسلط سے آزاد کروایا ہے، دوبارہ بھائی کو بھائی سے نہیں لڑنے دیں گے۔

ہمارے ہوتے لسانی بنیادوں پر شہری سندھ میں خون خرابہ کروانے کے خواہشمندوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔
تمام زبانیں بولنے والوں خصوصاً ہمارے سندھی بھائی بہنوں کی جان مال عزت و آبرو کا تحفظ ہم پر واجب ہے۔یہ ایک تاریخی موقع ہے؛پاکستان میں نئے صوبے بنا کر کے عوام کو ظالم، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کے چنگل سے نکالنے والوں کو تاریخ یاد رکھے گی۔

Related posts

Leave a Comment