ڈپٹی کمشنر منیر سومرو بحفاظت بازیاب
کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
ضلع خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ سرکاری حکام نے ان کی محفوظ بازیابی کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور عوامی حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر منیر سومرو کی گمشدگی کے بعد سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی شروع کی تھی۔ ان کی بحفاظت واپسی پر اعلیٰ حکام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
