سرانان پولیس تھانہ کو مسلح افراد نے بموں اور راکٹوں سے تباہ کردیا ۔ فرار ہونے میں کامیاب
سرانان (سید سردار محمد خوندئی)
سرانان میں گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اچانک کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کو بند کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔
مسلح افراد نے سرانان میں قائم پولیس تھانے پر بموں اور راکٹوں سے حملہ کر کے اسے بارودی مواد سے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور تھانے میں موجود پولیس گاڑی اور سرکاری وردیاں ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے تاحال سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

