ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کا عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ اٹک: ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او اٹک نے تھانہ سٹی اٹک، تھانہ صدر اٹک، تھانہ حضرو اور تھانہ حسن ابدال کے علاقوں میں جلوس کے مقررہ راستوں کا…
Read Moreقومی
ایم ڈی ستھرا پنجاب اٹک انیل سعید کا دیہی علاقوں کا اچانک دورہ
ایم ڈی ستھرا پنجاب اٹک انیل سعید کا دیہی علاقوں کا اچانک دورہ، صفائی اور ورکرز کی حاضری کا جائزہ اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ اٹک: ایم ڈی ستھرا پنجاب اٹک انیل سعید نے ضلع اٹک کے مختلف دیہی علاقوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات، ورکرز کی کارکردگی اور حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایم ڈی ستھرا پنجاب نے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے سے ان کے فرائض اور جاری صفائی…
Read Moreراولپنڈی میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت نے راولپنڈی میں حساس سیکیورٹی ڈیوٹیوں کے لیے پاک فوج کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی روک تھام اور ہنگامی حالات میں ضلعی انتظامیہ کو مؤثر معاونت فراہم کرنا…
Read Moreاسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کردی
اسلام آباد: اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں اشیائے ضروریہ کی تازہ قیمتوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں مرغی، انڈے، چینی، پھل اور سبزیوں کے نرخ شامل ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں اور مارکیٹ کمیٹی کے حکام نے تاجروں اور ڈسٹری بیوٹرز کو نوٹیفائیڈ نرخوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں جاری کردہ اسلام آباد فوڈ پرائس لسٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت…
Read Moreپاکستان میں پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف سرٹیفکیٹ سسٹم کا اجرا
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف سرٹیفکیٹ سسٹم کے اجرا کو ملک بھر کے لاکھوں پنشنرز، بالخصوص بزرگ اور جسمانی طور پر معذور شہریوں کے لیے سہولت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید نظام سے سرکاری اور فوجی پنشنرز سمیت بزرگ شہریوں، خواتین اور خصوصی افراد کو فائدہ ہوگا۔ ڈیجیٹل پروف آف لائف سرٹیفکیٹ سے پنشنرز کو بڑی…
Read Moreعمران خان طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد کے ایک اسپتال میں طبی معائنے کے بعد جمعہ کی صبح دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے معائنے کے بعد انہیں طبی طور پر فٹ قرار دیا گیا۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عمران خان کا معائنہ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیا، جس میں آنکھوں کے ماہر، امراض قلب کے ماہر اور ایک فزیشن شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے منگل کو عمران خان کی صحت سے متعلق شکایات کے بعد حکم دیا تھا…
Read Moreحسن ابدال میں آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر فوری احکامات
آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی زیرِ صدارت حسن ابدال میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری، تفصیلات کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت TMA ہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کھلی کچہری میں ضلع اٹک کے شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور…
Read Moreسرانان پولیس تھانہ مسلح افراد کے حملے میں تباہ، حملہ آور فرار
سرانان پولیس تھانہ کو مسلح افراد نے بموں اور راکٹوں سے تباہ کردیا ۔ فرار ہونے میں کامیاب سرانان (سید سردار محمد خوندئی) سرانان میں گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اچانک کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کو بند کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ مسلح افراد نے سرانان میں قائم پولیس تھانے پر بموں اور راکٹوں سے حملہ کر کے اسے بارودی مواد سے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور تھانے میں موجود پولیس گاڑی اور سرکاری وردیاں ساتھ لے کر فرار ہو…
Read Moreقلعہ عبداللہ: مسلح افراد کا پولیس وین پر حملہ، 15 قیدی آزاد
قلعہ عبداللہ: پولیس وین پر مسلح افراد کا حملہ، 15 قیدی چھڑا کر فرار، مغوی کی بازیابی کے لیے بین الاقوامی شاہراہ بدستور بند کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) قلعہ عبداللہ میں دو مختلف واقعات کے باعث صورتحال کشیدہ ہے۔ ایک جانب اغواء کیے گئے شخص کی بازیابی کے لیے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ بدستور بند ہے تو دوسری جانب عبداللہ خان کراس کے مقام پر انتہائی سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے عبداللہ خان کراس کے مقام پر پولیس وین کو روک…
Read Moreاٹک چیمبر آف کامرس میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی پروقار تقریب اٹک (اعجازالحسن سے) — 14 اگست 2026ء اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ تقریب میں صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شاہد زمان، سینئر نائب صدر محمد عاجز، ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر کے دیگر نمائندگان…
Read More