ایم ڈی ستھرا پنجاب اٹک انیل سعید کا دیہی علاقوں کا اچانک دورہ، صفائی اور ورکرز کی حاضری کا جائزہ
اٹک سے بیورو چیف اعجازالحسن کی رپورٹ
اٹک: ایم ڈی ستھرا پنجاب اٹک انیل سعید نے ضلع اٹک کے مختلف دیہی علاقوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات، ورکرز کی کارکردگی اور حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ایم ڈی ستھرا پنجاب نے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے سے ان کے فرائض اور جاری صفائی کے کاموں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

انیل سعید نے ٹی سی پی (ویسٹ کلیکشن پوائنٹ) کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود صفائی اور کچرا جمع کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ایم ڈی ستھرا پنجاب نے ضلع اٹک کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر کسی صورت نظر نہیں آنے چاہئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں کوتاہی کرنے والے ورکرز یا افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انیل سعید نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پورے ضلع اٹک کو ماڈل کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا۔



