### پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان، اذان احمد کو کپتان مقرر کردیا گیا سری لنکا انڈر 17 کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ اذان احمد کو قومی انڈر 17 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اذان احمد اس سے قبل راولپنڈی انڈر 17 ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹیم کی کامیابی کے بعد انہیں قومی انڈر 17 ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 17 ٹیموں کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق سیریز میں ایک تین روزہ میچ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے، جبکہ سری لنکا کی انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ ملتان میں ہونے والی سیریز نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان، اذان احمد کو کپتان مقرر کردیا گیا

سری لنکا انڈر 17 کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ اذان احمد کو قومی انڈر 17 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اذان احمد اس سے قبل راولپنڈی انڈر 17 ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹیم کی کامیابی کے بعد انہیں قومی انڈر 17 ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 17 ٹیموں کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق سیریز میں ایک تین روزہ میچ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے، جبکہ سری لنکا کی انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

ملتان میں ہونے والی سیریز نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

Related posts

Leave a Comment