پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ: مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا منظر۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں ٹاس، مہمان ٹیم کا فیلڈنگ کا فیصلہ

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری مقابلہ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

نوجوان کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے، بابراعظم

میچ سے ایک روز قبل راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان سے بہترین کارکردگی لینا ان کی ذمہ داری ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اپنے ماضی سے سیکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق ہر وقت بہترین اور مکمل کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں، تاہم محنت کرنا کھلاڑیوں کا کام ہے اور ٹیم اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Related posts

Leave a Comment