آل پاکستان گورنر پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ: حاجی ملک اختر کا آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان

Alt Text: پنڈی گھیب فٹبال ٹورنامنٹ میں حاجی ملک اختر کی 50 ہزار روپے مالی تعاون کی یقین دہانی

پہلے کوارٹر فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی شرکت، منتظمین کی کاوشوں کو سراہا

 

(رپورٹ: اعجاز الحسن، بیورو چیف اٹک)

پنڈی گھیب میں جاری آل پاکستان گورنر پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر پنڈی گھیب حاجی ملک اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صاحزادہ حافظ حمزہ مدنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حاجی ملک اختر نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور اپنی جانب سے کمیٹی کے لیے 50 ہزار روپے مالی تعاون دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے پر سٹی صدر طارق محمود، جنرل سیکرٹری ملک آصف ندیم، گورنر پنجاب کے فوکل پرسن عامر شہزاد، ملک فیصل منیر، محمد اعظم اور شیخ رضا صدیق کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر حاجی ملک اختر نے کھیلوں کے فروغ کے لیے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سرپرستی اور تعاون کو بھی سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment