پاکستانی نژاد کینیڈین کرکٹر حمزہ طارق کینیڈا کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر۔
کینیڈا کرکٹ نے پاکستانی نژاد وکٹ کیپر بیٹر حمزہ طارق کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
حمزہ طارق کی قیادت میں کینیڈا کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ 2 ٹرائی سیریز میں نیپال اور عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔
حمزہ طارق گزشتہ کئی برسوں سے کینیڈا کی کرکٹ ٹیم میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مسلسل محنت’ تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر انہیں قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
کینیڈا کرکٹ ٹیم کے لیے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر حمزہ طارق نے کینیڈین ٹیم کو بہتر کارکردگی اور کامیابی کی طرف لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ ؛ تسنیم زکی
