اے پی ایس اینڈ کالج اٹک کی ریجنل مقابلوں میں شاندار کامیابی
اٹک سے بیورو اعجازالحسن کی رپورٹ
آرمی پبلک اسکولز اینڈ کالجز کے ریجنل سطح کے سی سی اے (Co-Curricular Activities) مقابلے نوشہرہ میں منعقد ہوئے، جن میں ریجن کے 12 اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلوں میں قرأت، اردو تقریر، انگریزی تقریر، نعت اور ملی نغمہ سمیت مختلف شعبہ جات میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج اٹک کے طلبہ نے ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد پوزیشنز حاصل کیں۔ نتائج کی تفصیل درج ذیل ہے:
– رحمت اللہ، جماعت X-A — قرأت میں پہلی پوزیشن
– سید ابیس رضا، جماعت X-B — ملی نغمہ میں دوسری پوزیشن
– ساران شہناز، جماعت IX-A — اردو تقریر میں تیسری پوزیشن
– محمد غازی، جماعت IX-D — انگریزی تقریر میں پہلی پوزیشن
ہائر سیکنڈری اسکول (HSSC) کی نمایاں کامیابیاں
– محمد نعمان، جماعت XII-E — تیسری پوزیشن
– محمد حسن، جماعت XII-E — نعت میں تیسری پوزیشن
– محمد شہزاد، جماعت XI-C — ملی نغمہ میں دوسری پوزیشن
– راجہ حمد علی خان، جماعت XI-B — انگریزی تقریر میں دوسری پوزیشن
– محمد روشن چیمہ، جماعت XII-A — اردو تقریر میں پہلی پوزیشن
ان شاندار نتائج کی بدولت آرمی پبلک اسکول اٹک نے SSC کی سطح پر آل اوور چیمپئن اسکول ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ HSSC کی سطح پر بھی آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج اٹک بوائز نے آل اوور چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس شاندار کامیابی پر اسکول کے ڈائریکٹر، پرنسپل، وائس پرنسپل، سیکشن ہیڈز اور اساتذہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جن کی مسلسل رہنمائی، محنت اور حوصلہ افزائی نے طلبہ کو ریجنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے کے قابل بنایا۔
اس موقع پر کامیاب طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ یہ کامیابی آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج اٹک میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کا عملی ثبوت ہے۔
